مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چین میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کا چینی حکومت سے رابطہ
نیلسن ... یورپی پارلیمنٹ کی صدارت کیلئے کنزرویٹو گروپ کے امیدوار اور پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین سجاد کریم نے چین میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کے حوالے سے تحریک کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے یورپین یونین کی خارجہ امور کی سر براہ اور یورپی یونین میں تعینات چین کی سفیر کو ایک مکتوب تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے چین حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر روزے رکھنے اور مساجد میں عبادت کرنے پر مبینہ پابندی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ممبر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے حکومت چین کا مسلمانوں پر عبادت پر پابندی لگانے کو تشویش ناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صوبے کی آبادی کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور یورپی یونین کے خارجی امور کی سربراہ اعلیٰ بیرونس آشٹن اور یورپین یونین کے لئے تعینات سفیرمادام ینگاژائی پر زور دیا ہے کہ مسلمانوں پر لگائی گئی یہ پابندی ختم کرنے کے لئے چینی حکومت پر دباوٴ ڈالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔