مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹیسکو سپر اسٹور کے تعاون سے سلائو فوڈ بینک نے تین روز میں سینکڑوں افراد کو خوراک مہیا کی
سلائو ... غربا و مساکین کے خوراک کیلئے قائم کئے گئے سلائو فوڈ بینک سے روزانی سینکڑوں افراد مستفید ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دی ٹرسل ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائم کئے گئے فوڈ بینک سے چند ماہ کے دوران چار ہزار کے قریب افراد کو کھانا مہیا کیا جا چکا ہے۔ جن میں ایک تہائی تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔ غربت اور مفلسی کا شکار برطانوی شہروں کے لیے جو بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ شدید بیماری، نشے، معذوری، گھریلو تشدد کا شکار نوجوان اور بچے بیروزگاری سمیت دیگر مسائل میں پریشان لوگوں کے لیے کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے فوڈ بینک کی مدد سے سلاؤ میں اسو قت تک 3800 آدمیوں کو مفت کھانا کھلایا گیا ہے۔ فوڈ بینک کے رضاکاروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بساط اور توفیق کے مطابق ان لوگوں کی مدد ضرور کریں۔ جن کے پاس مالی وجوہات کے پیش نظر کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ فوڈ کو ضائع کرنے کے بجائے فوڈ بینک میں جمع کروائیں تاکہ کھانا ضائع ہونے کے بجائے لوگوں کو مل سکے۔سلائو کی ولنگٹن اسٹریٹ پر واقع معروف سپر سٹور ٹیسکو نے فوڈ بینک کی مدد کا فیصلہ کیا تھا جسکے بعد رضا کاروں نے سپر سٹور سے کھانے پینے کی اشیا حاصل کرکے نادار افراد میں تقسیم کردی یہ عمل تین دن تک جاری رہا جس سے سینکڑوں غربا مستفید ہوئے۔ واضع رہے کہ سلائو فوڈ بینک سلائو بیپٹسٹ چرچ اور ہائوس آف جوائے چرچ کے مشترکہ تعاون سے دو سال قبل شروع کیا گیا تھا۔