مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے سیکرٹری جنرل راجہ جلیل الرحمن کی صاحبزادی کی کامیابی پر کمیونٹی کی مبارکباد
مانچسٹر... برطانیہ اور یورپ کا دورے کرنے والے ٹاپ پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں جہاں ایک طرف ان طلبہ کی کامیابیوں کا تزکرہ ہورہا تھا وہیں جب یہ اعلان کیا گیا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما جلیل الرحمان کی صاحبزادی نے امتیازی نمبروں سے فائن آرٹس کی گریجویٹ ڈگری حاصل کرلی ہے تو ہال میں موجود تمام افراد نے ہونہار طالبہ اور اسکے قابل فخر ماں باپ کو داد تحسین پیش کرنے کیلئے بھرپور تالیاں بجائیں۔ بولٹن یونیورسٹی سے گریجویشن کی تقریب تقسیم اسناد میں مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے سیکرٹری جنرل راجہ جلیل الرحمن کی صاحبزادی کنزا جلیل نے فائن آرٹس کی ڈگری اعلیٰ نمبروں سے حاصل کی۔ کنزا جلیل نے ڈگری وصول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ مزید تعلیم حاصل کرکے برطانیہ اور پاکستان کا نام روشن کریں، ان کے نزدیک یہ دونوں ممالک انتہائی قابل احترام میں انہوں نے کہا کہ وہ دنیا میں ان سانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں جس کے لیے وہ ہمیشہ برسر پیکار رہتی ہیں۔ ان کی اس کامیابی پربریڈ فورڈ اور مانچسٹر کے علاوہ دیگر شہروں سے کمیونٹی رہنماؤں نے راجہ جلیل الرحمان کو مبارک باد پیش کی ہے جن میں مسلم لیگ (ن) یوکے، کے صدر زبیر گل، کونسلر عتیق الرحمن، راجہ عبدالقیوم خان، راجہ رئیس خان، حاجی گلزار خان، راجہ طلعت جمیل، راجہ ظفر اقبال، راجہ ریاض بڑالوی، راجہ امتیاز، راجہ شمیم، شاکر قریشی، چوہدری اسلم آزاد، چوہدری فاروق، راجہ سجاد حسین اور دیگر شامل ہیں۔