مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیرکا حل حریت قیادت کی اولین ترجیح ہے، میر واعظ عمر فاروق
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام نے اپنے حق خود ارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے جامع مسجد سرینگرمیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل حریت قیادت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے اور کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کے بھارتی حکومت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے منصوبوںکو ہرقیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ میر واعظ نے کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کے ذریعے جدوجہدآزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔دریں اثناء ممبئی پریس کلب کے سولہ رکنی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران انہوں نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر سے منسلک تینوں فریقین کے مابین بامعنی مذاکرات کا سلسلہ شروع کیاجائے ،کنٹرول لائن کے وجود میں آنے سے کشمیری تقسیم ہوکر رہ گئے ہیں ٗکشمیرایک سیاسی اور لسانی مسئلہ ہے جو عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ٗپاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔