مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رمضان المبارک میں غریب نادار لوگوں کو اپنی افطاری سے قبل کھانا مہیا کرنا چاہیے: علامہ احمد نثار بیگ قادری
مانچسٹر ...برطانیہ اور یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک میں اپنے اردگرد غریب نادار لوگوں کو اپنی افطاری سے قبل کھانا مہیا کرنا چاہیے اور مسلم اور نان مسلم کی تمیز کئے بغیر انسانی بنیادوں پر ایسا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنی نوجوان نسل کو مساجد میں نمازوں اور دینی تقریبات میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ یورپ (رجسٹرِڈ) کے ترجمان سیکرٹری جنرل مناب علامہ احمد نثار بیگ قادری نے قادریہ جیلانیہ میں جلسہ سیدہ خدیجہ الکبری اور سیدہ طیبہ طاہرہ خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہرا کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ۔انہوں نی کہا نبی کریم کے گھر کی ان دو خواتین نے اپنی عبادت اور فکر و عمل سے خواتین کیلئے ایسی مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک مشعل راہ ہیں۔ دو عالم کے تاجدار کی اہلیہ اور بیٹی ہونے کے ناطے دونوں جنتی خواتین نے شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ہو کر دکھایا۔ علامہ احمد نثار بیگ قادری نے کہا کہ اسی راست کو اپناتے ہوئےوہ حق کی تبلیغ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے پاکستان کے حالات پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد جو خود کو طالبان کہلواتے ہیں وہ اسلام کی اصل پاکیزہ امن کی تعلیمات سے گمراہ ہوچکے ہیں۔ ان کے خلاف افواج پاکستان ضرب عضب کی کامیابی کے لیے ہر مسلمان خصوصاً پاکستانیوں کو بھرپور تعاون اور دعا کرنی چاہیے۔ اس موقع پر علما اہلسنت کے علاوہ علامہ قاری نوید الرحمن قادری، حافظ محمد بشیر، امجد حسین مغل، چوہدری محمد منور اور دیگر بھی موجود تھے۔