مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
غیر ذمّہ دار رویہ یا لاعلمی ، ایک چو تھائی ڈرائیوروں نے دو سال سے نظر ٹیسٹ نہیں کرائی
سلاؤ...سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے کام کرنے والی چیریٹی بریک کا کہنا ہے کہ 26 فیصد ڈرائیورز نے گزشتہ دو برسوں سے آنکھوں کے ٹیسٹ نہیں کرائے، 9فیصد ڈرائیورز نے گزشتہ 5 برس یا اس سے زائد عرصے سے آپٹیشنز کا وزٹ نہیں کیا جبکہ تین فیصد نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود آئی ٹیسٹ نہیں کرایا۔ خصوصی طور پر منعقد کیے گئے اس سروے میں انشورنس کمپنی آر ایس اے اور سپیسس سیو بھی شامل تھیں۔ سروے کے مطابق جن لوگوں کو چشمے کی ضرورت ہے ان میں سے صرف ایک فیصد نے گزشتہ 12 ماہ میں متعدد بار چشمے کے بغیر ڈرائیونگ کی۔ دوفیصد نے گزشتہ 12 ماہ میں مہینے میں ایک بار یا اس سے زائد چشمے کے بغیر ڈرائیونگ کی۔ ڈرائیورز میں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے) آن لائن ایجوکیشن کمپین شروع کر رہی ہے۔ بریک ڈپٹی چیف ایگزیکٹو جولی ٹاؤن سینڈ نے کہا کہ ڈرائیور کی حیثیت سے بھاری ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور گاڑی چلانے کے لئے اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ سڑک پر بحفاظت گاڑی چلاسکیں۔