مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے،حریت قائدین
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی صدارت میں سرینگر میں منعقدہ حریت رہنمائوں کے اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی کشمیر پالیسی پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں شبیر احمد شاہ کے علاوہ نعیم احمد خان، شبیر احمد ڈار، فاروق احمد ڈار ، محمد یوسف نقاش، محمد اقبال میر اور فیاض احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل اور اسکی جارحانہ کشمیری پالیسی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ پنڈتوں کو واپس مقبوضہ علاقے میں لاکر علیحدہ کالونیوں میں بسانے او ر غیر کشمیریوں کو جموں میں آباد کرنے کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم کار فرما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد مقبوضہ علاقے کی صدیوں پرانی بھائی چارے کی فضاکو نقصان پہنچانا اور جموں وکشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے ،عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے ،دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے قابض انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسرت عالم بٹ، امیرِ حمزہ، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، عبداﷲ ناصر، عبدالغنی بٹ، اسداﷲ پرے سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں کارکنوں اور عام کشمیریوں کو عیدالفطر سے قبل رہا کرے تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔