مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہدائے کشمیر نے ثابت کیا کہ غیورکشمیری گردن تو کٹوا سکتا ہے ظلم اور جبر کے آگے جھک نہیں سکتا: بشیر رٹوی
بری ... مسلم کانفرنس کی بزرگ شخصیت سالار ممتاز احمد چشتی کی زیر صدارت الحاق پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کے شہدائے کشمیر جو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہیں، ان شہدا نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ غیورکشمیری گردن تو کٹوا سکتا ہے ظلم اور جبر کے آگے جھک نہیں سکتا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتا ہے، مقبوضہ کشمیر سمیت آزاد خطہ کے عوام الحاق پاکستان کے داعی میں، بھارت رائے شماری سے گھبراتا ہے اس کو پتہ ہے کہ ظلم و جبر کے تمام تر ہتھکنڈوں اور طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں کو فتح نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں میں اکثر اختلافات ہوتے ہیں لیکن الحاق پاکستان کے نظریئے اور عقیدے پرتمام جماعتیں متفق ہیں ایسے مواقع کم آتے ہیں جب نظریاتی طور پرقومیں فیصلہ کرتی ہیں، انہوں نے کہا کشمیر مذہبی تاریخی اور جغرافیائی طور پر پاکستان کا لازمی جذو ہے جس کو کسی بھی سطح پر جدا نہیں رکھا جاسکتا، انہوں نے کہا آزاد خطہ کے عوام کنٹرول لائن کو تسلیم نہیں کرتے یہ کشمیری عوام کے جسم پر خونی لکیر کھینچی گئی ہے جس کا کوئی قانونی اخلاقی جواز نہیں، کشمیری عوام نے بھارت کے ظلم و ستم کے تمام تر حربوں کو ٹھکرا دیا ہے وہ آزادانہ فیصلے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں جس کا انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق حاصل ہے، مسلم کانفرنس برطانیہ کی بزرگ شخصیت سالار ممتاز احمد چشتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 13 جولائی کشمیریوں کی تاریخ میں لازوال قربانی کا دن ہے اس دن ریاست جموں و کشمیر کے نہتے مگر پرعزم و غیور مسلمانوں نے ریاست کی آزادی اسلام کی سربلندی اور عوامی حقوق کیلئے جس طرح اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وہ تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ ، تقریب کے میزبان اور مسلم کانفرنس یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض احمد بڑالوی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت حاصل کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ تقریب سے چوہدری ذوالفقار علی ، راجہ ماجد الرحمن ، راجہ شکیل احمد اور راجہ فرید نے بھی خطاب کیا۔