مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں آباد کمیونٹی کی ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے: مشیر حکومت آزادکشمیر شوکت راجہ
بریڈفورڈ... پاکستانی نژاد ارکان یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات اور برٹش کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد سے یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے جلد از جلد حل میں موثر کردار ادا کرے گی۔ آزادکشمیر کی حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کشمیریوں کی معاونت سے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے بھی حمایت حاصل کرے گی۔ برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری وپاکستانی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں۔ ہمیں مختلف کونسلوں اور پارلیمنٹس میں جانیوالے اپنے ہم وطنوں پر فخر ہے اور ہم انہیں وطن کے دورے اور وہاں پر مسائل کے حل میں معاونت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حکومت آزادکشمیر کے مشیر شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے یہاں نومنتخب یورپی ممبر پارلیمنٹ افضل خان، ٹرالفورڈ کے میئر کونسلر اعجاز ملک، اولڈھم کے میئر کونسلر فدا حسین،مانچسٹر کے سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن ،کونسلر یاسمین ڈار،کونسلر ربنواز اکبر، بیرسٹر شازیہ انجم ،سابق کونسلر نصر اﷲ مغل اور دیگر سے خصوصی ملاقات میں کیا۔ جہاں انکے ہمراہ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان، تحریک کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل اور دیگر رہنما بھی تھے ۔ شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے افضل خان کو اپنی اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے انتخاب سے آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام میں نہایت ہی مسرت ہوئی ہے کیونکہ آپکا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ آپنے کشمیری عوام کے حق میں مانچسٹر کونسل نارتھ ویسٹ ریجن اور اپنی پارٹی میں بھی مسئلہ کشمیر اور تحریک حق خودارادیت یورپ جیسی تنظیموں سے ملکر موثر لابی کی ہے اور اب اپنی نئی پوزیشن میں یورپی پارلیمنٹ اور خصوصی طور پر سوشلسٹ گروپ کے ارکان کو کشمیریوں کا ہمنوا بنانے کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی بے نقاب کریں گے۔ شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ برطانیہ کی تینوں سیاسی پارٹیوں سجاد کریم، امجد بشیر اور افضل خان کی صورت میں موثر نمائندگی سے دیگر ارکان کو بھی کشمیریوں کا نکتہ نظر سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ اس موقع پر ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے ۔اسکے حل میں معاونت کرنے کے علاوہ اپنی پارٹی اور گروپ میں بھی ایک موثر آواز بن کر کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریکی دوستوں کی مشاورت سے مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونے والے واقعات کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے اور دیگر جماعتوں میں ہم خیال دوستوں سے بھی تعاون لیں گے۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کونسلروں اور سیاسی رہنمائوں نے مشیر حکومت کو یقین دلایا کہ برطانیہ میں بہنے والے پاکستانی اور کشمیر مسئلہ کے حوالے سے متحدہ اور مشترکہ کاوشوں سے جدوجہد کررہے ہیں اور مغربی ممالک میں کشمیری عوام کی آزادی تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور اپنے مظلوم بھائیوں کے علاوہ کشمیری قیادت کو بھی مایوس نہیں کریں گے۔