مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ وادی میں ہڑتال،کرفیو،کشمیریوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں،بھارتی وزیر اعظم
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مکمل شٹر ڈائون ہڑتال رہی، جبکہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا ، اس سلسلہ میں سب سے بڑا احتجاجی جلسہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ احتجاجی جلسہ سے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار مبارک حیدر، مشتاق الاسلام، عز یر غزالی ،مولانا عبدالعزیز علوی، مولانا بلال احمد فاروقی، سید قلب عباس،راجہ سعد اقبال، لیاقت اعوان،آصف مصطفائی ،ابو حمزہ، چوہدری فیروز دین،نذیر انجم، شیخ منظور احمد،مزمل خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ نریندر مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں مسلمانوں کے حقوق دبانے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے ۔ جلسہ کے اختتام پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔گھڑی پن چوک میں نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ ادھر حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی بھر میں مکمل ہڑتا ل کی گئی ،تمام کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے بند اور سڑکیں سنسان رہیں،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام علیحدگی پسندوں کوایک روز قبل ہی گھروں میں نظربند کر دیا تھا، متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ رہا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی زیرانتظام کشمیر کے جنوبی صوبہ جموں پہنچے جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کٹرہ گئے اور وہاں 25 کلومیٹر کی مسافت والی ریلوے لائن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، بھارتی وزیراعظم کی آمد سے قبل فوج نے دعویٰ کیا کہ پونچھ سیکڑ میں لائن آف کنٹرول کے ذریعے پاکستانی دراندازوں نے بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے طویل جھڑپ کے بعد ناکام بنا دیا گیا۔علاقے میں کوئی بڑی مسلح کارروائی نہیں ہوئی، کٹرہ میں ریلوے لائن کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بنیادی ڈھانچہ تعمیر و ترقی کی ماں ہے ۔ انھوں نے کئی منصوبوں کا حوالہ دے کر کہا کہ کشمیریوں کے دل و دماغ کو جیتناچاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم مودی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو بھارت کے ساتھ منسلک کرنا اٹل بہاری واجپائی کا خواب تھا جسے پورا کیا جائے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کے کنوینئر سید یوسف نسیم نے اپنے ردعمل کا اٖظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھرپور ہڑتال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کبھی بھی خود کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کریں گے اور حق خود ارادیت کے حصول پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ۔