سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پونچھ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ،کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو مینڈھر میں بالونی کے مقام پر پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا ،بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی دریں اثناء سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں جے وی سی ہسپتال کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے غلام محی الدین نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ |