مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر ، مجاہین کیساتھ جھڑپ میں 2بھارتی فوجی ہلاک ، 4زخمی
سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں دو بھارتی فوجی ہلاک ،4زخمی ہوگئے ، تین مجاہد ین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، فوج کی گولہ باری سے دو رہائشی مکان تباہ ،قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے فوجی قافلے پرحملہ کردیا ،شوپیاں کے مضافاتی علاقے کریوہ مانلو میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر قابض فوج کی 44 ویں آر آر،ایس او جی اور سی آر پی ایف 144 ویں بٹالین نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیااس دوران ایک پناہ گاہ میں موجود مجاہدین نے اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کے بعد باقاعدہ جھڑپ شروع ہوگئی۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری ر ہنے والی اس جھڑپ میں قابض فوج کے دواہلکارہلاک اورچارزخمی ہوگئے جبکہ قابض فوج نے تین مجاہدین کوبھی شہیدکرنے کادعویٰ کیاہے ۔جھڑپ کے دوران قابض فوج نے شدید گو لہ باری کی جس کے نتیجے میں دورہائشی مکان تباہ ہوگئے ۔ ادھر قریبی علاقوں میں سینکڑوں مشتعل افراد نے قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک فوجی قافلے پر دھاوا بول دیا ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فو جی اہلکاروں نے پہلے لاٹھی چارج کیا، بعد میں آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ اس موقع پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کردیا ۔