مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مظالم برداشت نہیں،مودی کو تحریک آزادی کشمیر کو سمجھنا ہو گا،علی گیلانی
سرینگر : چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سب سے بڑی ناانصافی کشمیری قوم کے ساتھ ہورہی ہے اور یہ ملک پچھلی 6 دہائیوں سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دباتا چلا آرہا ہے ۔ انہوں نے نریندر مودی کو مخاطب کیا کہ کشمیری قوم کو انصاف دیا گیا تو یہ خود بھارت، بلکہ پورے برصغیر کے کروڑوں عوام کی بھلائی کا کام ہوگا اور اس سے جنو بی ایشیا کا پورا خطہ امن، استحکام اور ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کا سال پیدائش اگرچہ 1950 ء ہے ، البتہ وہ 47 ء کے اس عظیم انسانی المیے سے یقیناً واقف ہوں گے ، جب برصغیر پاک و ہند کی انگریزوں کی جبری غلامی سے خلاصی کے صرف 72دن بعد بھارت نے جموں وکشمیر میں اپنی فوجیں اتاردیں اور ایک نسبتاً کمزور اور بے سروسامان قوم کو جبری طور پر غلام بنالیا۔ علی گیلانی نے کہا کہ بھارت نے ان وعدوں کو پورا نہ کرکے کشمیری قوم کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی ہے اور بھارت کے متوقع وزیر اعظم نریندر مودی انصاف دینے کے اپنے وعدے میں مخلص ہیں تو انہیں ان توڑے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عزم باندھ لینا چاہئے ، ہم مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے ، آزادی کیلئے تمام کشمیری متحد ہیں ۔