مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا طلبہ یونیننز بحال،بلدیاتی الیکشن کا اعلان
مظفرآباد:آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد فاروق حید رخان کی جانب سے انتقال کرنے والے قائد اعظم محمد علی جناح کے سچے سپاہی خواجہ عبدالغفار کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے آزاد کشمیر میں طلبہ یونینز بحال ، اپوزیشن کی مشاورت سے بلدیاتی انتخابات، مظفرآباد چکوٹھی روڈ کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے اورووٹر کے لیے عمر کی کم از کم حد 21سال کرنے کا اعلان کیا ۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزاد خطہ کے عوام کو دستیاب وسائل میں بہترین اور تاریخی بجٹ دیا ہے ۔ میگا ترقیاتی منصوبوں سے پورا خطہ ترقی کے دھارے میں شامل ہو گا اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ترقیاتی عمل میں گہری دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق عوام کو تعلیم و صحت کی ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ۔ تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے معیار تعلیم بلند ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان اور آزادکشمیر کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ۔ ہم انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے ۔ چور دروازوں سے حکومتیں بنانے اور گرانے کا کھیل اب ختم ہو چکا ہے ۔ حکومت بنانے اور گرانے کا اختیار صرف اور صرف عوام کے پاس ہونا چا ہئے ۔ چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ حکومت پاکستان نے بھی ہمیں دل کھول کر فنڈز دیئے ہیں ۔ میں اس ہائوس کو یقین دلاتا ہوں کہ وفاق سے ملنے والے فنڈز کی ایک ایک پائی تعمیر وترقی پر خرچ ہو گی۔ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے کشمیر پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ہندوستان میں جس بھی پارٹی کی حکومت ہو کشمیریوں کے بارے میں انکا رویہ ایک جیسا ہے ۔سنگھ کے جانے کے بعد مودی دورمیں بھی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ظلم وستم جاری ہے ۔ فوج کی حمایت میں آزادکشمیر اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور کی جانی چا ہئے ۔بجٹ محض الفاظ کا گورکھ دھندا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔ حکومت لینٹ افسران سے چھوٹے ملازمین تک الجھائو کا شکار ہے ۔ایراء کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور پرویز مشرف کے دنیا سے مانگے تانگے پیسے ایراء کو واپس کر کے آزادکشمیر میں سکولوں،ہسپتالوں کی عمارتوں پر خرچ کئے جائیں۔