مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لبریشن فرنٹ کے کارکنوں کا لال چوک میں احتجاجی دھرنا،جائیداد ضبطی کی مذمت
سرینگر:کشمیر چھوڑ دو تحریک کے سلسلے میں لبریشن فرنٹ نے مدینہ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا ،ریلی کی قیادت لبریشن فرنٹ کے مرکزی نائب چیئرمین ماسٹر شیخ محمد افضل کررہے تھے ،مرکزی قائدین کے جملہ صدور ضلعی اراکین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، جلوس مدینہ چوک گائوں کدل سے شروع ہوا ،جلوس میں شامل افراد ظلم و جبر کے خلاف نعرے لگا رہے تھے جلوس جب بڈشاہ چوک کے قریب پہنچا تو پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت نے راستہ روک لیا ۔ جس پر لوگوں نے وہاں ہی دھرنا دے دیا، قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیری نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ حق خود ارادیت کی جد وجہد کو پورے عزم اور یکسوئی کیساتھ آگے بڑھائیں میر واعظ نے کہا کہ نوجوان تحریک آزادی کے سرخیل کی حیثیت رکھتے ہیں اور آزادی پسند قیادت منزل کے حصول کیلئے انہیں اپنے ساتھ لے کر چلے گی یاد رہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرنے والوں کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کردی ہیں جس پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں ، قائدین نے جائیدادیں ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ایسی حرکتوں سے ہمیں دبایا نہیں جاسکتا ۔