مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر اسمبلی میں طاہرہ آصف قتل کیخلاف قرار داد منظور،ایوان کا تقدس برقرار رکھیں گے،چوہدری مجید
مظفرآباد:آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی ، قرار داد مذمت طاہرکھوکھر نے پیش کی ، تمام ممبران نے طاہرہ آصف کے قتل کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری محمد اسحاق کے ایک سوال کے جواب میں وزیر سماجی بہبود کی رخصت کیوجہ سے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں میں ناظم ترقی نسواں بی 19کی ایک اسامی تخلیق کی گئی ہے ، سردار فاروق احمد طاہر کے ایک سوال کے جواب میں وزیر اوقاف افسر شاہد نے کہا کہ اس حد تک درست ہے کہ محکمہ اوقاف مستحقین کو مالی امداد فراہم کرتا ہے ۔چوہدری محمد اسماعیل کے توجہ دلائو نوٹس پر وزیر شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے کہا کہ ریسکیو 1122کے ملازمین خود عدالت میں گئے ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلہ کی روشنی میں ملازمین کی مستقلی کے لئے کارروائی کریں گے ۔ اپوزیشن کی طرف سے چوہدری یاسین گلشن اور چوہدری محمد اسحاق نے بحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے بجٹ کے حوالہ سے تجاویز بھی دیں ۔ وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی تمام بڑی شاہرات پیپلز پارٹی کی حکومت نے بنائیں ۔مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں کرپشن کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ۔ دور دراز علاقوں میں آ ٹا کی بر وقت فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔وزیر صنعت وتجارت اکبر ابراہیم نے کہا کہ محدود وسائل میں بہترین بجٹ پیش کیا ۔ہمارے ممبران اسمبلی پوری دنیا میں جا کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور بھارت کی جمہوریت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ریسکیو 1122کی افادیت مسلمہ ہے ۔ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ۔چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ یہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے ۔ میں ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ کوئی بھی بات اس ایوان کی مرضی کے خلاف نہیں ہو گی۔ ایوان کے تقدس کے مطابق سپیکر اسمبلی کی رولنگ پورے ایوان کی آواز تھی۔ ہم تمام معاملات آئین و قانون کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔ ایوان کے تقدس کو کسی صورت میں پامال نہیں ہونے دینگے ، قبل ازیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر ،وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر،نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کی تعمیراتی کمپنی کے ایم ڈی (ر) جنرل محمد زبیر، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی نے ملاقات کی اور نیلم جہلم پراجیکٹ کی وجہ سے ملحقہ آبادیوں میں پانی کی قلت کے مسئلہ سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر (ر) جنرل محمد زبیر نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ واٹر سپلائی سکیم کیلئے فنڈز موجود ہیں۔ جلد ہی واٹر سپلائی سکیم کو مکمل کر لیا جائے گا ، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ سمیت تمام قومی و مقامی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، متاثرین کے مسائل حل کئے جائیں گے ، ادھر سماہنی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر مال علی شان سونی کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی ، وزیراعظٖم نے وکلاء چیمبرز کے لیے اراضی کی فراہمی اور سب جج کی عدالت کے قیام کے مطالبات منظورکر لئے ۔مطالبات کی منظوری پر وکلاء نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ بین الاقوامی فورم برائے انصاف و انسانی حقوق کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب ہے ۔ عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے ۔مسلح افواج ملکی دفاع، سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تاریخی قربانیاں دے رہی ہیں۔ سیمینار سے مولانا عبدالعزیز سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، ادھر جماعت اسلامی کے زیراہتمام استقبال رمضان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چوہدری عبدالمجیدقائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر ،سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق،چوہدری طارق فارو ق سمیت وزراء نے بھی شرکت کی ، راجہ فاروق حید ر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علماء کی طر ف دیکھتے ہیں وہ قوم کی رہنمائی کریں آج ملک و ملت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں ان چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا، عبدالر شید ترابی نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کے مظلو م عوام جو آزاد ی کی جدو جہد کر رہے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں تحریک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ کشمیر کی آزاد ی کے لیے کر دار ادا کر رہی ہے ۔