مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقتدار کے3سال مکمل،وزیر اعظم نے کیک کاٹا،آئینی مدت پوری کرینگے،چوہدری عبدالمجید
مظفرآباد:وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے آزاد حکومت کے 3پارلیمانی سال مکمل ہونے پر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے کمیٹی روم میں کیک کاٹا۔ اس موقع پر سپیکر سردار غلام صادق ، ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار، وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی، وزیر قانون اظہر گیلانی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تین سال کے دوران حکومت نے تاریخی ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے اور اربوں روپے کے درجنوں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی زندگی میں معاشی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ڈپٹی سپیکر شاہین کو ثر ڈار نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کا مشن پورا کرے گی اور پارٹی کے انتخابی منشور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی نے کہاکہ 3سال میں جتنے میگا پراجیکٹس مکمل کئے ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، وزیر قانون اظہر گیلانی نے کہاکہ ہمیں اپنی تین سالہ حکومتی کارکردگی پر فخر ہے ۔