مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
امجد بشیر،افضل خان اور سجاد کریم مل کر مسئلہ کشمیر کے حل میں تعاون کریں گے
بریڈ فورڈ:کشمیری عوام کے حق خود ارادیت اور پاکستان کو تجارتی سہولتیں پہنچانے کیلئے یورپی پارلیمنٹ موثر لابی کروں گاجبکہ یورپی پارلیمنٹ میں بنے تشکیل شدہ گروپ ای ایف ڈی کے لیڈر نا ئجل خراج کی قیادت برطانوی عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے بھی بھرپور جدوجہد کرینگے، دوسری پارٹیوں میں پاکستان اور کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر ہم وطنوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے،پاکستانی حکام اور کشمیری رہنمائوں کی طرف سے تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں میں پاکستان نژاد اور ارکان کے انتخاب سے خوش آئند تبدیلی متوقع ہے،برٹش کشمیری توقع کرتے ہیں کہ امجد بشیر،افضل خان اور سجاد کریم مل کر مسئلہ کشمیر کے حل میں تعاون کریں گے اور یورپی یونین کی قیادت کوبھارت اور پاکستان سے مل کر مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروائیں گے،بریڈ فورڈ اور مانچسٹر میں پاکستانی قونصلر جنرل خلیل احمد باجوہ،ڈاکٹر ظہور احمد قونصل جنرل مانچسٹر،مانچسٹر میں کمرشل اتاشی عامر تھہیم،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمان،تحریک تحفظ ناموس رسالت نارتھ کے رہنما ملک رحمت اعوان نے یہاں یوکے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے یارکشائر سے نو منتخب پاکستانی نژاد ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر سے خصوصی ملاقات کی اور امجد بشیر کو جہاں انکے انتخاب پر مبارکباد پیش کی وہاںحکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف برطانوی عوام کی نمائندگی کی بھرپور کوشش کریں گے بلکہ پاکستان اور کشمیری عوام کے یہاں اور ملک کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی دنیا کے بڑے پلیٹ فارم یورپی یونین میں نمائندگی کا حق ادا کرینگے،پاکستانی حکومت کے اعلیٰ حکام نے ممبر یورپی پارلیمنٹ کو اپنی طرف سے بھرپور معاونت جبکہ یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔جبکہ تحریک کے رہنمائوں نے8جولائی کو یورپی پارلیمنٹ میں لابی پروگرام،یوم شہدائے کشمیر کی تقریب اور یورپی پارلیمنٹ میں ہونیوالی عالمی کانفرنس کے حوالے سے امجد بشیر کو بریف کیا،ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا کہ وہ بحیثیت برٹش پاکستانی یورپی یونین میں نہ صرف اپنے علاقے کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں گے بلکہ اپنے لیڈر نائجل خراج اور گروپ کے دیگر پچاس کے قریب یورپی ممبران کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کروانے اور برصغیر کے دونوں ایٹمی ملکوں کے باہمی تعلقات میں رکاوٹوں کے دور کرانے میںبھی معاونت کریں گے،انہوں نے سردار عبدالرحمان خان کی دعوت پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیاجبکہ راجہ نجابت حسین سے وعدہ کیا کہ وہ یارکشائر اور برسلز میں ہونے والی تحریکی سرگرمیوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کرینگے،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما مجیب الرحمان نے تحریکی عہدیداروں کو یقین دلایا کہ برطانیہ کے24ارکان یورپی پارلیمنٹ میں سے اکثریت سے وہ کشمیری رہنمائوں کی ملاقاتوں کا اہتمام کرینگے تاکہ برطانیہ بھر کے یوکے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے ارکان کشمیریوں کا نکتہ نظر سمجھ کر انکی تحریک اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے معاونت کر سکیں۔