مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کمیونٹی سنٹر میں دوسرے ماسٹر اقبال گلاب میموریل ٹورنامنٹ کا انعقاد
اولڈہم:پاکستان کمیونٹی سنٹر میں دوسرا ماسٹر اقبال گلاب میموریل ٹورنامنٹ منعقد ہوا برطانیہ بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا،شائقین والی بال کی بڑی تعداد دن بھر کھلاڑیوں کی عمدہ پرفامنس سے لطف اندوز ہوتی رہی اور اچھا کھیل عمدہ سپرٹ کے ساتھ دیکھنے کو ملا،ٹورنامنٹ کا فائنل اولڈہم والی بال کلب اور اخلاص والی بال کلب مانچسٹر کے درمیان کھیلا گیا جو اولڈہم نے با آسانی جیت لیا،شائقین اولڈہم والی بال کلب اور برمنگھم کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل سے خوب محضوض ہوئے،پانچ سیٹ کے میچ میں بالآخر اولڈہم نے فتح حاصل کی،مہمان گرامی ڈپٹی میئر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمان،کونسلر شعیب اختر،آزاد کشمیر اور پاکستان کے نامور سابق والی بال کھلاڑی محمد سلیمان رکھیانوی ایڈووکیٹ،الحاج مقصود حسین تھے،مین آف دی میچ کا ایوارڈ عمران ملک اور مین آف دی ٹورنامنٹ عمران قریشی کو دیا گیا،اخلاق والی بال کلب کے سینئر ترین کھلاڑی حبیب اللہ جان کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا،آخر میں محمد سلیمان رکھیالوی ایڈووکیٹ نے تمام کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کھیل کو برطانیہ میں زندہ رکھا ہوا ہے جو قابل فخر بات ہے اس سے انسان صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے اور اس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے جو قوم کی ترقی میڈ اہم کردار ادا کرتی ہے،انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے منظم طریقے سے اسکا انعقاد کیا،یاد رہے اولڈہم کی طرف سے عمران عرف ماناں،عامر نجیب،حفیظ الرحمن،طاہر اقبال،قاری سہیل کاکا،عمران جاناں نے نمائندگی کی،محمد مطلوب جو ٹیم کیپٹن تھے کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر