مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر چھوڑو تحریک،مقبوضہ وادی میں ہڑتال،یاسین ملک ساتھیوں سمیت گرفتار
میرپور ،سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز جے کے ایل ایف کی کشمیر چھوڑ دو تحریک کے سلسلے میں مکمل ہڑتال رہی تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت کارکنوں کو مارچ کی اجازت نہ دیتے ہوئے سرینگر کے لال چوک کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خار دارتاریں لگا کر سیل کر دیا ۔اس موقع پر تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہے ۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی مفلوج رہا۔ سرینگر شہر میں ہو کا عالم تھا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لا ل چوک کے پولیس سٹیشنوں اور ارد گر د کے علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کررکھی تھی ۔ جبکہ جموں و کشمیر حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ ، محمد یاسین عطائی کو ساتھیوںسمیت بھارتی قابض فوج نے گرفتار کرلیا، ان کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے مظاہرے ، پولیس نے مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج کیا ،آنسو گیس کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کی۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں ظفر اکبر بٹ اور جاوید احمد میر نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے ۔ ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی ‘‘کشمیر چھوڑ دو’’ تحریک کی حمایت کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ر یلیاں نکالی گئیں اور دھر نے دیئے گئے ۔ میر پور میں ریلی کی قیادت نو منتخب سینئر وائس چیئرمین عبدالحمید بٹ ، مرکزی رہنما صابر انصاری نے کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی جو تقسیم کشمیر کی نئی سازش تیار کر رہی ہے اس کو ناکام بنانے کیلئے کشمیرچھوڑ دو تحریک وقت کی اشد ضرورت ہے ، ہم آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے۔