مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ترال میں ہڑتال کا تیسرا روز،لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترال اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اتوار کو بھی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی ۔ ادھر جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ ‘‘کشمیر چھوڑ دو’’ تحریک کے سلسلے میں آج 23جون کے ‘‘ لال چوک چلو’’ پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی پولیس اور فوجی اہلکار لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں ا ور اراکین کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ موجود نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک آج احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے ۔ترجمان نے کہا کہ ترال کے علاقے نودل میں بھارتی پولیس کے ایس او جی نے لبریشن فرنٹ کے ایک رکن محمد رجب کو گرفتار کیا، اسے شدیدتشددکا نشانہ بنایا اوربیہوشی کی حالت میں چھوڑ دیا گیا ، ۔بھارتی پولیس نے فرنٹ کے رہنما بشیر احمد کشمیری کے گھر پر بھی چھاپہ مارا لیکن وہ موجود نہیں تھے ۔ جبکہ بھارتی پولیس جگہ جگہ فرنٹ کے پوسٹر پھاڑ نے کے ساتھ بینرز اتار رہی ہے ۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے قابض انتظامیہ کی جانب سے پْرامن جمہوری احتجاج کو روکنے کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے ۔