مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کے رہنمائوں کی ممبران برٹش و یورپی پارلیمنٹ سے ملاقاتیں
اولڈہم... برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد میں تحریک حق خود ارادیت یورپ کی معاونت کریں گے،جس میں اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں،مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں اور ریاستی لیڈر شپ کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گابرطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے تمام کشمیری اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کو یقینی بنائیں گے،تحریک کے تمام عہدیدار ہر حلقے میں جا کر ارکان پارلیمنٹ کو لابی کر رہے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان اور کشمیری و پاکستانی کونسلرز بھی اپنے ممبران کو شرکت کی دعوت دیں کیونکہ اوورسیز میں بسنے والے تمام کشمیری ریاستی سفیر ہیں اور اپنے مظلوم بہن بھائیوں کیلئے یورپی یونین کے ہر ملک میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک پوری ریاست آزاد نہیں ہو جاتی برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے عہداروں اور نو منتخب یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کی طرف سے تحریکی عہدیداروں کو ملاقاتوں میں تعاون کرنے اور اپنے اپنے دفاتر سے ہر قسم کی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے کمیونٹی سے تعاون کا اعادہ،تحریکی عہدیداران کا مختلف شہروں میں برطانوی عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے منشور میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے معاونت کرنے کا مطالبہ جبکہ لیبر پارٹی کی قیادت سے1995کی کشمیر پالیسی ،سٹیٹمنٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا گیا،خواتین پر مظالم بند کروانے کیلئے خواتین ارکان پارلیمنٹ حکومتوں تک ہماری آواز پہنچائیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں اور بچوں کے علاوہ خواتین پر سنگین زیادتیاں کی جا رہی ہیں تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے عہدیداروں کے ایک وفد کے ہمراہ برطانوی شیڈو سیکرٹری صادق خان ایم پی ،کشمیر گروپ کے وائس چیئرمین ڈیوڈ وارڈ ایم پی،اولڈہم ایسٹ کی ممبر پارلیمنٹ اور آل پارٹی کشمیر گروپ کی وائس چیئرمین ڈیبی ابراہمس ایم پی،بولٹن سائوتھ ایسٹ کی ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی،لیبر پارٹی کے نارتھ ویسٹ سے یورپی ممبران پارلیمنٹ ٹریسا گرفن ایم ای پی،افضل خان ایم ای پی جبکہ یارکشائر سے یوکے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے یورٹی ممبران پارلیمنٹ جین کولین ایم ای پی اور امجد بشیر ایم ای پی سے ملاقاتیں کر کے اپنی سفارتی سرگرمیوں اور تحریک آزادی کو عالمی سطح پر معاونت کرنے کی اپیل کی،کشمیری وفد میں وزیر اعظم آزاد کشمیرکے مشیر سردار عبدالرحمان خان،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،بریڈ فورڈ کی سابق لارڈ میئر کونسلر نویدہ اکرام،اولڈہم کے سابق میئر کونسلر شعیب اختر،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے ملک اکرام،اولڈہم کے سابق میئر کونسلر شعیب اختر،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے ملک رحمت اعوان،حاجی محبوب حسین اور دیگر رہنما بھی شامل تھے شیڈو جئس سیکرٹری صادق خان نے کشمیریوں کا نکتہ نظر لیبر لیڈر شپ تک پہنچانے کا وعدہ کیا جبکہ ڈیبی ابراہم اور یاسمین قریشی نے کہا کہ جس طرح ماضی میں انہوں نے تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور کمیونٹی میں مسئلہ کشمیر پر معاونت کی ہے اسی طرح نہ صرف کشمیر پر بحث میں شرکت کریں گی بلکہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد میں بھی خصوصی تعاون کرینگی،ڈیوڈ وارڈ ایم نے کہا کہ وہ جہاں ہائوس آف کامنز کے پروگراموں کے انعقاد میں سرپرستی کریں گے وہاں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی لیڈر شپ سے ملاقاتوں کیلئے ریاست کا دورہ بھی کرینگے جبکہ شہدائے کشمیر کے حوالے سے بریڈ فورڈ میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے،یورپی ارکان پارلیمنٹ کے جہاں بریڈ فورڈ،مانچسٹر اور برسلز میں تحریک حق خود ارادیت کے پروگراموں میں شرکت کی حامی بھری وہاں ہی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ میں شامل ہو کر یورپی یونین،یورپی کمیشن اور پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں تحریک کے عہدیداروں کے ساتھ تھے او راپنے ایوان میں جا کر بھی باہمی مشاورت سے کام کرینگے۔