مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین اے پی پی جی آن پاکستان سے متاثرین منہاج سیکریٹیریٹ لاہورکی ملاقاتیں
نیلسن ... پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں منھاج القرآن کے سیکریٹیریٹ پر مبینہ حملے اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں کارکنان منھاج القرآن کا احتجاج اور پولیس کی پر تشدد کاروائی جس کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے درجن بھر لوگوں کی شہادتیں اور درجنوں کے زخمی ہونے کی آنے والی اطلاعات پر نیلسن ادارہ منھاج القرآن کے کارکنان اور وابستگان غم سے نڈھا ل ہو گئے اور حکومت پاکستان اور خصوصاً پنجاب پولیس کی اس کاروائی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعائیں جاری ہیں اور ادارہ منھاج القرآن جامع مسجد برنز وک سٹریٹ میں تین دن شہداء کے لئے ایصال ثواب اور زخمی کارکنان کے لئے دعائیں کرنے کی محفل کا اہتمام کیا گیاہے اس کے ساتھ ساتھ وابستگان ادارہ منھاج القرآن نیلسن اپنے اپنے طور پر پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن جو ہاؤس آف کامنز میں آل پارٹیز پارلیمانی گروپ آن پاکستان کے چئیر مین بھی ہیں کو اس حوالے سے ای میلز کے ذریعے اپنی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اگرچہ نیلسن میں منھاج القرآن سے وابستگان کی بہت بڑی تعداد موجودہے دو مساجد اس ادارہ کے زیر اہتمام چل رہی ہیں جہاں روزانہ نماز اور درس و تدریس کا نظام بڑے مؤثر طور پر جاری ہے مرد ، خواتین اور بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔جب سے پاکستان میں منھاج القرآن کے سیکریٹیریٹ میں ہونے والی کاروائی ٹی وی چینلز تواتر اور تفصیل سے چلا رہے ہیں نیلسن منھاج القرآن کے کارکنا ن پریشان و مغموم ہیں مگر تنظیم کے ذمہ داران کی جانب سے اب تک ارد گرد کی تنظیمات سے صلاح و مشورے جاری ہیں۔