مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کولگام میں نوجوان کی لاش ملنے پر عوام مستعل،مظاہرے،متعدد افراد زخمی
سرینگر: لبریشن فرنٹ کے لال چوک چلو پروگرام سے قبل چیئرمین لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کو گرفتار کرنے کی غرض سے پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی لیکن یاسین ملک پہلے ہی روپوش ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یاسین ملک آر ایس ایس اور بی جے پی کے کشمیر دشمن ایجنڈے کیخلاف (کل) پیر کو کشمیریوں کے پرامن احتجاج کی قیادت کریں گے ۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق احمد ڈار نے بتایا کہ لبریشن فرنٹ نے ‘‘کشمیر چھوڑدو تحریک’’ کے آغاز نو کے تحت کل پیرکو مکمل احتجاجی ہڑتال کیساتھ لال چوک کی جانب مارچ کا اعلان کررکھا ہے ۔ اسی روز آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے اور کشمیر دشمن عزائم کیخلاف آواز بلند کی جائے گی ، ادھر ضلع کولگام کے علاقے شانگس میں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف لوگوں نے زبردست مظاہرے کئے ۔ اطلاعات کے مطابق ذاکر احمد بٹ نامی نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ایک کھیت سے برآمد ہوئی۔ عینی شاہدین نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایا کہ ذاکر کی لاش یاری پورہ تھانے سے جونہی اسکے آبائی علاقے پہنچائی گئی تو سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے ۔پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے شدید ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ لوگوں نے آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ کولگام میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی۔ تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ معطل رہی۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے صدر شبیر احمد شاہ اور محمد یاسین عطائی کو دیگر ساتھیوں سمیت پانتھ چوک سے گرفتارکر لیا ۔ دریں اثناء شبیر احمد شاہ نے عوامی اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔ بھارتی وزیردفاع زمینی حقائق کو تسلیم کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ۔