مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شیر کشمیر پارک سرینگر میں جلسہ پر پابندی،میر واعظ سمیت متعدد حریت رہنما گرفتار
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے تین مجاہدین کو شہید کر نے کادعویٰ کیا ہے ٗ جھڑپ میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج نے الگ الگ بیانات میں دعویٰ کیا کہ جنوبی قصبہ تارال میں ایک مسلح تصادم کے دوران تین مقامی مجاہدین شہید ہوگئے ، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے میونسپل پارک سرینگر کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے متعدد رہنمائوں اور کارکنوں کوگرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اپنی پارٹی جموںو کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں دی تھی ۔ پولیس نے مختار احمد وازہ ، ظفر اکبر بٹ ، حکیم عبدالرشید ، محمد یوسف نقاش ،امتیاز احمد ،اعجاز احمد ، مشتاق احمد ، فیروز احمد اور غلام نبی سمیت حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے مختلف پولیس سٹیشنوں میں نظربند کردیا ۔ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کردیا، جبکہ شیر کشمیر پارک سرینگر میں کسی بھی جلسہ پر پابندی لگادی گئی ہے ۔