مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کی سوچ کےمطابق ملکی ترقی کیلئےمتحد ہیں: فوزیہ قصوری
لندن ...اس امر میں کوئی شک نہیں ہونا چا ہیے کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ایک طرف عوام دہشت گردی کا نشانہ بن کر لقمہ اجل بن رہے ہیں تو دوسری طرف فوج کے جوان ملک کے امن و استحکام کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں..ایسے میں پی ٹی ائی کے تمام کارکن اپنے قائد عمران خان کی سوچ کی مطابق ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ایک ہیں..ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری نے مشرقی لندن کی ایک ریسٹورنٹ میں اوورسیز پاکستانی سالیڈیریتی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں وطن کیلئے ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا تقریب میں او پی ایس کے چیئرمین جاوید ملک صاحبزادہ جہانگیر امجد ملک خرم شہزاد سلیم شیخ و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.. اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایڈوائزر اوررسیز فوزیہ قصوری اپنے دورہ برطانیہ کے سلسلے میں لندن پہنچیں تو ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا جن میں امجد خان، نادیہ چودھری، بیگم طارق چودھری، طارق رمضان چودھری، جاوید ملک، انجم عقیل ،خرّم، بابر چودھری و دیگر شامل تھے ..اس موقع پراپنی مختصر گفتگو میں فوزیہ قصوری نے کہا کہ عمران خان دن رات جماعت کی کامیابی کے لئے کام کر رہے ہیں برطانیہ میں پارٹی کے دوستوں نے بہت کم وقت میں بڑے بڑے کام کرکے ثابت کیا ہے وہ ہی حقیقی معنوں میں پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ فوزیہ قصوری اپنے قیام کے دوران متعدد عید ملن پارٹیوں میں شرکت کریں گی ..