قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،ضرب عضب آپریشن کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور
مظفرآ باد : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں دہشتگردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن کے حق اورجمہوریت مخالف سازش کرنے والوں کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا ، ضرب عضب آپریشن کی حمایت میں قرارداد منظوری کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے سانحہ لاہور میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے ساتھ اظہار یکجہتی ، سانحہ میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے ، عدالتی کمیشن بنانے کی حمایت میں قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ اجلاس میں کراچی ائرپورٹ پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے رکن اسمبلی سردار سیاب خالد نے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہید دو اہلکاروں کے نام سے راولاکوٹ اور ارجہ روڈ کو منسوب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔