مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، چوہدری رخسار احمد
مانچسٹر : مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے ، ضلع میر پور کے حلقہ نمبر چار کھڑی شریف کے اندر سابق وزیر چوہدری رخسار احمد کی عوام دوست پالیسیاں اور ضرورت مندوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کروانے میں انکا کوئی ثانی نہیں اسکی زندہ مثال حلقہ کی عوام کی انکے ساتھ بے پناہ محبت ہے وہ دلوں پر راج کرتے ہیں اور بے چین ہیں کہ کب اگلے عام انتخابات ہوں اور وہ اپنے حقیقی نمائندے کو اسمبلی کے اندر بھیج کر اپنا فرض ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کی مشہور و معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری رخسار احمد نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں صحافیوں سے ایک ضیافت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے غیور عوام کی بد قسمتی ہے کہ موجودہ ممبر اسمبلی چوہدری محمد ارشد کوئی ترقیاتی منصوبہ جات شروع نہیں کر سکے اور عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اخلاقی طور پر انہیں نمائندگی کرنے کا کوئی حق نہیں خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے اگر آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے انکا ایسا محاسبہ کریں گے کہ انکا سیاست سے ہمیشہ کے لئے نام و نشان مٹ جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف لوٹ مار کا کام کر سکتے ہیں اور انکے حواری یہ کام احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے حقیقی اور عوام دوست نمائندے صرف چوہدری رخسار احمد ہیں جو عوام کی خدمت کرنے کیلئے ہر وقت وہاں پر موجود ہیں انکی سچی لگن اور محنت رنگ لا رہی ہے اور جوق در جوق لوگ ان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور انکے ساتھ وفا کرنے کا عہد کر چکے ہیں آئندہ الیکشن میں انکی جیت یقینی ہے ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر