مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعلی پنجاب میاں محمّدشہباز شریف کی مختصر دورے پر برطانیہ آمد اور واپسی ..!!
لندن ... وزیراعظم پاکستان کے برادر اصغر اور پنجاب کے وزیر اعلی میاں محمّدشہباز شریف مختصردورہ برطانیہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہو گئے ایئر پورٹ پرمسلم لیگ ن برطانیہ کے قایم مقام صدر ناصر بٹ لیگل ونگ لندن کے صدر عنصر ، شاہد اعوان، برطانیہ میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ جاوید وومن ونگ کی صدر بیگم نوادر و دیگر نے انھیں الوداع کیا ..دو روز قبل جب وزیراعلی لندن پہنچے تو ائیرپورٹ پرمسلم لیگ برطانیہ کے قائمقام صدر ناصربٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ...اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسایل کے حل کے لئے کوئی کسر روا نہ رکھے گی...چودھری محمّد سرور کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی اسی سلسلے کی کڑی ہے ...انہوں نےکہا کہ سیلاب کی حالیہ تباہ کاریاں حکومت پنجاب کی نظرمیں ہیں اور متاثرہ عوام کو تمام تر سہولیات میسر کی جا رہی ہیں ... اپنے دورہ برطانیہ میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کسی قسم کے اظہار خیال سے گریز کیا ... واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب میں محمّد شہباز شریف عید لندن میں نہ کرسکے جس کی وجہ پارٹی کارکن خاصے مایوس تھے ... برطانیہ میں ایک پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے چونکہ رمضان کا آغاز پاکستان میں کیا تھا اس لئے لندن میں سعودی رویت کے مطابق عید کے لئے ان کے روزے بھی نہ ہووے تھے تاہم اگر وہ لندن میں ایک دن ٹھہر کر عید کرتے تو امکان تھا کہ عید کی نماز ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کرتے اپنے دور جلا وطنی سے ہی وہ عیدین کی نمازیں میاں محمّد نواز شریف اور فیملی کے دیگر احباب کے ہمراہ یہیں ادا کرتے رہے ہیں ..