مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برادری یا جماعت کے بجائےہمیشہ عوامی فلاح اور ترقی کو ترجیح دی : چوہدری محمد خان
ڈربی ... مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما وممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر جھنجوڑتے ہوئے اس بات کی متقاضی ہیں کہ انسانیت کو درپیش خطرات پر قابو پانے کے لےئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے بھارت عالمی سطح پر انسانی حقوق کے مسودے پردستخط کے باوجودآئے روزکشمیر میں تسلسل کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف وزریاں کر رہا ہے جنہیں بے نقاب کرنا عالمی برادی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کااخلاقی فرض بنتا ہے کشمیریوں پر جاری مظالم کی سیاہ رات ختم کےئے بغیرخطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈربی کی سیاسی سماجی وکاروباری شخصیت حاجی محمد صادق میٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاہ پاکستانی و کشمیری کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی چوہدری محمد خان نے کہا کہ بھارتی سرکار پبلک سیفٹی ایکٹ کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے کشمیر میں آرمڈ فورسزسپشیل پاورز ایکٹ یا افسپا جیسا خوفناک قانون بھی نافذ ہے جس کی رو سے کوئی بھی فوجی کسی بھی شخص کو عدالتی اجازت کے بغیر گولی مار سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے قوانین سے ریاست بھر میں بشری حقوق پامال کےئے جارہے ہیں جس پر عالمی برادی کو حالات کی سنگینی کا ادارک کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کا فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانسیت سوز کاروائیوں کا نوٹس لیں،چوہدری محمد خان نے کہا کہ کشمیری اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی ظلم وستم کا نشانہ بننے والے شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی راہیگاں نہیں جاہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ء کے خطے میں پائیدار امن کا خواب خطے کے دو اہم ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے باعث ہی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے بھارت بار بار بیانات بدلنے کے بجائے اپنے روئیے کو تبدیل کر کے مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرنے کے لےئے بامقصد مذاکرات کی راہ ہموار کرے مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ہی پاک بھارت تعلقات کو مضبوط بنیادیں فراہم کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے تناؤ کے باعث سالانہ اربوں روپے دفاعی بجٹ پر خرچ ہوتے ہیں جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑھ رہا ہے اگر بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ایمان داری سے کام لے تو یہی رقم عوامی فلاح وبہبود پر لگا کر دونوں ملکوں میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظالمانہ کاروئیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی بھی عالمی امن امان کے لےئے لمحہ فکریہ ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دئیے بغیر جنوبی ایشاء میں امن کا قیام ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کے لےئے بھارت تمام تر ہتکھنڈے آزما چکا ہے مگر اسے اب ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ کشمیر پر ظالمانہ قبضہ زیادہ دیر قائم نہیں رکھا جا سکتا ،آج نہیں تو کل اسے کشمیریوں کے بنیادی مطالبے کو ماننا پڑے گا بھارتی سرکار کے بدلتے بیانات پرعالمی برادری کا حق بنتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے فورم پر تسلیم شدہ قرارداوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے بھارت کو اس بات پر آمادہ کرے کہ وہ جنوبی ایشاء کے سنگین ترین مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ کردار ادا کرے ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کو تکمیل دے کر انہیں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے کشمیر کونسل کے فنڈز میرٹ اور شفاف طریقے سے خرچ کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے جسے آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا حکومت پاکستان سے امید کرتے ہیں کہ وہ مکمل تعاون کرتے ہوئے کشمیر کونسل کے تحت جاری منصوبہ جات کی تکمیل کے لےئے فنڈز کی فراہمی جاری رکھیں گے ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کشمیر کونسل کے تحت ملنا والا بجٹ ایسے علاقوں پر خرچ کیا جائے جہاں اشد ضرورت ہے چوہدری محمد خان نے اوورسیز کشمیری کیمونٹی کو یقین دالاتے ہوئے کہا کہ بطور ممبر کشمیر کونسل وہ ملنے والے تمام فنڈز عوامی فلاح وبہبود پر خرچ کرتے ہوئے تارکین وطن کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چوہدری محمد خان نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ تعمیر وترقی کے کاموں میں اوورسیز کشمیریوں کو فوقیت دیتے ہوئے مسائل حل کےئے جاہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بلاتخصیص کسی برادری،قبیلے یا جماعت کے عوامی منصوبہ جات دئیے ہیں جس جگہ سڑک یا پانی سمیت دیگرتعمیراتی کاموں کی ضرورت ہو وہاں کام کرنا اپنا فریضہ سمجھتا ہوں ہوں انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کیمونٹی نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لیئے تارکین وطن کو آبائی علاقوں میں درپیش مسائل حل کرنے کے لیئے ہماری حکومتوں کو ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے میزبان حاجی صادق میٹ نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد خان حقیقی معنوں میں عوام روست سیاست دان ہیں جن کی سیاسی وسماجی خدمات تارکین وطن کیمونٹی کے لیئے مشعل راہ ہیں ووکنگ سے سیاسی وسماجی رہنما چوہدری صابر،مسلم کانفرنسی رہنما چوہدری اختر،راجہ سخاوت حاجی شوکت والسال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کیمونٹی جس جذبے اور حب الوطنی کے تحت فلاحی ادارے بنا کر عوام کی خدمت لے لےئے کوشاں ہے اسے مدنظر رکھ کر ہمارے ہاں کی حکومتیں اگر تعاون مہیا کریں تو بہتر نتائج حاصل کےئے جا سکتے ہیں اس موقع پر موجود ماسٹر فضل رحمان،حاجی محمد اکرم میٹ،ظفر اقبال میٹ،چوہدری کفایت علی،چوہدری غضنفر علی،حاجی منظور،عاشق حسین،چوہدری رفیق،وحید الرحمن،حاجی لیاقت،حاجی محمود حسین،شوکت علی میٹ اور دیگر افراد نے بھی ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی بہتری اور فلاح وبہبود کی جدوجہد کی ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔