مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نارتھ آف انگلینڈ سمیت برطانیہ کی متعدد کامیاب کشمیری شخصیات چوہدری رشید مرحوم کی گرویدہ ہیں
مانچسٹر ...مقامی ریسٹورنٹ میں آزاد کشمیر کے علاقہ پونہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات چوہدری جاوید شبیر،محمد اکرام،محمد محمود نے مشترکہ طور پر نو منتخب لارڈ میئر سٹوک آن ٹرنٹ ماجد خان،ڈپٹی میئر اولڈہم کونسل عتیق الرحمن اور آزا د کشمیر سے آئے ہوئے مہمانان گرامی سائیں ذوالفقار کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا،نظامت کے فرائض جاوید شبیر اور عابد کاظمی نے سر انجام دئیے،تلاوت قرآن پاک کا با برکت شرف حافظ واجد کو نصیب ہوا، لارڈ میئر سٹوک آن ٹرنٹ ماجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس عہدے پر وہ فائض ہیں اپنے والدین کی محنت و تربیت کی مرہون منٹ ہے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہماری کمیونٹی نے ترقی کی منزلیں طے کرنی ہیں اور دن بدن ہمارے نوجوان برطانوی سیاست اور دیگر شعبہ ء جات میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں جو حوصلہ افزا بات ہے انہوں نے میزبان حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عشائیے میں اتنی بڑی تعداد میں شہرت یافتہ شخصیات کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پونا کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد رشید ’’مرحوم ‘‘سے روحانی لگائو تھا جو آج بھی زندہ حیات ہے،ڈپٹی میئر اولڈہم کونسل عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈ لاک ویل سے بحیثیت کونسلر الیکشن لڑتے ہیں اور پونہ کے علاقہ کے بسنے والے ہمیشہ ہی انہیں ووٹ دیکر عزت بخشتے ہیں اسی طرح کسمگہ کے علاقہ سے تعلق رکھنے ہیں جس سے انکی سیاسی تربیت عیاں ہوتی ہے اور وہ چوہدری محمد رشید’’مرحوم‘‘ کی شخصیت کی شکل میں انہوں نے حاصل کی میں بھی ان حضرات سے وفا نبھانے میں کبھی کوتاہی نہیں کرں گا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم کو خطہ کشمیر اور پاکستان کی وفاداری کے ساتھ برطانیہ کی ترقی اور بہتری کیلئے اسی طرح وفا کرنی چاہئے کیونکہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں اور اس نے ہم کو بہت کچھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور قابل قبول حل کیلئے بحیثیت ڈپٹی میئر وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے،آخر میں انہوں نے کہا کہ اٹھارہ جون کو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہائوس آف پارلیمنٹ میں ممبر آف پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر بارے آگاہی دیں گے ہم بھی اپنے ممبران پارلیمنٹ کو وہاں جانے کیلئے دعوت دینگے،آزاد کشمیر ضلع میرپور کے حلقہ نمبر2سے سابق امید وار سائیں ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے لئے اس عشائیہ میں شرکت اعزاز کی بات ہے اور وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے کیونکہ میزبانوں کا تعلق ایک ایسے سیاسی گھرانے سے ہے جس کے سربراہ چوہدری محمد رشید’’مرحوم ‘‘ سے انکے گہرے مراسم تھے وہ شفیق النفس،ملنسار،محبت و شفقت اور غریب پرور انسان تھے ایسے صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں غرضیکہ انکی شخصیت کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے،آخر میں انہوں نے تمام حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں عزت بخشی اور سیف الملوک کے چند اشعار پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی،آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان کے مشیر واجد علی برکی نے کہا کہ آج کا دور الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا ہے ہم سب کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اپنے ممبران پارلیمنٹ اور لوکل کونسلرز حضرات تک پہنچانا چاہئے اس ذریعے سے ہم مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل حاصل کر سکتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد و محسن چوہدری محمد رشید’’مرحوم‘‘ نے عملی سیاست میں روداری کا سبق دیا انکی شخصیت اتنی متاثر کن تھی کہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ کیلئے نقش ہو گئی ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسلر سے لیکر آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیاست میں اپنا ایسا مقام چھوڑا ہے جو تاریخ کے سنہری حروف سے رقم ہو گیا ہے ہم انکی جلائی ہوئی شمع چوہدری محمد رزاق کی صورت میں جلائے رکھیں گے اور عہد وفا نبھائیں گے ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر ضلع بھمبر چوہدری مظہر اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت ریاست کے اندر بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے ہوئے ہے اسی خوف سے مخالفین پراپیگنڈے جیسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرد مجاہد،نڈر اور بہادر عوام دوست سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کا اس سلسلے میں ایک اہم کردار ہے انہوں نے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے اسی جذبے کے تحت وہ مصروف عمل ہیں اس عشائیے سے اولڈہم کے کونسلر شاداب قمر،قیصر الرحمن،شاہد مشتاق کے علاوہ عمران سرور ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف جسٹس آف پیس،چوہدری محفوظ احمد، ہر دلعزیز شخصیت چوہدری اظہر نوید،مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ کے صدر چوہدری عبدالرزاق قادری،آزاد کشمیر محکمہ برقیات کے چوہدری زبیر،پونہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد اسلام،چوہدری محمد سردار،میر پور آزاد کشمیر پریس کلب کے سابق صدر رمضان چغتائی،شریف مغل،چیمبر آف کامرس میرپور آزاد کشمیر کے مرکزی صدر چوہدری نثار،مقامی ریڈیو سٹیشن کے نامور و ہونہار پیش کار عبدالوہاب،چوہدری پرویز رشید کے علاوہ اتنہائی معتبر شخصیت سینئر ترین صحافی کالم نگار ،کتاب نویس چوہدری عبداللہ زید نے اپنے خیالات کا خصوصی اظہار کیا اور دعا بھی کی۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)