مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت آزاد کشمیر عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ سمجھ کر سر انجام دے رہی ہے،ساجد قریشی
لیڈز ... مقامی ریسٹورنٹ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے مشیر برائے اوورسیز امور ساجد قریشی کے اعزاز میں مانچسٹر کی نامور سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیت حاجی غلام رسول نے ضیافت دی ۔ تلاوت کلام پاک حاجی منور نے رب کریم کی بارگاہ اقدس میں پیش کی ۔ مہمان خصوصی ساجد قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر پہلی دفعہ عوامی حکومت قائم ہے جو صرف عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ سمجھ کر اپنا فرض احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے اور اگر حقیقت اور سچائی کو مد نظر رکھتے ہوئے بات کی جائے تو اسکا سارا کریڈٹ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو جاتا ہے وہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے بچپن سے لیکر جب انہوں نے سیاست میں قدم رکھا تو حلقہ کی عوام کے ساتھ ذاتی اور قریبی تعلق ایسا قائم کیا جس سے وہ انکے شیدائی ہو گئے وہ ایک عوامی رہنما ہیں اور ہمیشہ کارکنان کی قربانیوں اور سیاسی وفاداری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں انکا جائز اور اصل مقام دلانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا انکا مشیر بننا بھی اسی زریں اصول کا شاخسانہ ہے جو اعتماد اور ذمہ داری ان کو سونپی گئی ہے وہ اس عہدے سے انصاف کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطہ کشمیر کے اندر عوامی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے وہ منفی پروپیگنڈے پھیلا کر بدنام کرتے رہتے ہیں سوائے ذلت و رسوائی کے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ میزبان حاجی غلام رسول نے کہا کہ انکے لئے یہ باعث فخر ہے کہ ساجد قریشی کا تعلق انکے علاقے سے ہے اور انکو یہ عہدہ میرٹ کی بنا پر ملا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اوورسیز کے مسائل حل کروانے میں اپنا فعال کردار ادا کرینگے یاد رہے اس موقع پر چوہدری محمد فاضل ، اختر محمود ، چوہدری عبدالستار جے پی ، چوہدری انصر اللہ ، راجہ غضنفر کے علاوہ میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔( بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)