مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پستی وکمزوری کو رفعت میں بدلنے کیلئے قرآن حکیم کی طرف رجوع کرنا ہوگا: مولانا عبدالہادی العمری
اولڈہم ... حفظ قرآن جہاں طالبعلم اور والدین کیلئے اعزاز وسعادت کی بات ہے وہاں اس پرعمل سے عام مسلمان بھی صاحب ایمان بن جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار مدرسہ سلفیہ اولڈہم کے زیراہتمام دس سالہ طالبعلم حافظ عبدالرحمن راشد کے حفظ قرآن کی تکمیل پر منعقدہ پروگرام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے امیرمولانا عبدالہادی العمری نے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن حکیم کتاب ہدائت ورحمت ہے ، یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ جو ادنیٰ واعلیٰ اس کو ہدائت کی نیت سے پڑھتا ہے یا سنتا ہے اللہ تعالیٰ اسکے لئے ہدائت کے دروازے کھول دیتے ہیں ، تعصب اور ہٹ دھرمی کے بغیر اس کتاب ہدائت کو پڑھنے والا صراط مستقیم کو حاصل کرلیتا ہے ، اسکی تلاوت عبادت ہے اس کا سمجھنا ، اس پر غوروفکر اور تدبرکرنا مسلمان کیلئے خیروبرکت اور کامیابیاں سمیٹنے کا زریعہ ہے ، قرآن مجید صرف جسمانی بیماریوں کیلئے شفا نہیں بلکہ شرک وکفر، حسدوبغض اور نفاق وریا جیسی روحانی بیماریوں کیلئے بھی شفا ومداوا ہے ۔ مڈلزبرا کے خطیب شیخ واجدملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس کتاب کے ساتھ جس نے بھی اپنا تعلق جوڑ لیا اس نے ان تمام فیوض وبرکات کو حاصل کرلیا جس کا وعدہ اللہ اور اسکے رسول ؐ نے کیا ہے ، صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے قرآن کے ساتھ اپنا تعلق سچائی کے مضبوط کیا اور اس کی رکت سے ان کا معاشرہ عدل واحسان ، ایثاروقربانی اور باہمی اخوت ومحبت کے لحاظ سے مثالی بن گیا اور انہیں اللہ تعالیٰ نے دنیا میں عزت وعظمت اور عروج سے نوازا جس کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی، جب تک مسلمان قرآن کے ساتھ مخلص رہے اسلام اپنی پوتی آب وتاب سے چمکتا رہا ، مولانا شفیق الرحمن شاہین نے کہا حفظ قرآن ایک معجزہ ہے دنیا میں کوئی ایسی کتاب نہیں ہے جس کے حفاظ اس طرح موجود ہوں ، اسکے ایک ایک حرف کی حفاظت کی ضمانت اللہ تعالیٰ نے لی ہوئی ہے اور آج کروڑہا حفاظ اسکی تلاوت دن رات کرتے ہیں ، اور چھوٹی عمرکے بچوں کا قرآن پاک حفظ کرنا انکے لئے اور والدین کے اتنی بڑی سعادت ہے جس پر وہ اللہ کا جتنا بھی شکراداکریں کم ہے ، حافظ عطاء الرحمن نے قرآن پاک کی عظمت کے حوالہ سے گذارشات پیش کیں اور حفظ قرآن کے سلسلہ میں طالبعلم واساتذہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ۔ جمعیت اہلحدیث اولڈہم کے سیکریٹری محمدحفیظ قاضی نے نئی تعمیرہونے والی مسجدکی رپورٹ پیش کی ، پروگرام کا آغاز عمیرعابدکی تلاوت سے ہوا ، حافظ عبدالرحمن راشدنے آخری سورتوں کی تلاوت کی، مولانا عبدالہادی العمری نے دستاربندی کی جبکہ چوہدری محمدمقصودنے سرٹیفیکیٹ دئے ، پروگرام میں لنکاشائرکے مسلمانوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ، انڈیا سے حافظ ابوبکر پٹیل ، نائب امیرحافظ حمودالرحمن، حافظ عبدالقدوس بھی شریک ہوئے۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)