مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
شفیلڈمیں اپنی نوعیت کا ایک اورمنفرد پروگرام مسز منیزہ بصیر کو نازیہ حسن ایوارڈ دیا گیا
شفیلڈ... شاہی خاندان میں بچے کی ولادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں تین میئرز نےشرکت کی۔ شفیلڈ میں منعقدہ اس تقریب میں شفیلڈ کے لارڈ میئر، ڈونکاسٹر کے سوک ڈپٹی میئر اور رادھرم کے میئر شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب مسلمانوں کی ایک بڑی تعدادنے اکٹھے شاہی خاندان کے کسی بچے کی پیدائش کا جشن منایا ہو ۔معروف صحافی مختارطفیل، اینگلو ایشین سوسائٹی اور مسٹر اینڈ مسز ہیری گیریشن نے اس قسم کے جشن منانے کے لئے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا خواہ وہ عظیم تر سٹیل پروڈکشن مارکیٹ کا قیام ہو، ورلڈ سٹوڈنٹ گیمز کی افتتاحی تقریب یا ٹاپ ایتھلیٹس جیسے جیسیکا اینس کی پیدائش کا جشن ہو۔ عروج ریسٹورنٹ کے پروپرائٹر چوہدری ساجد حسین نے خود کو ملنے والے ہدف کے لئے مرکزی لوکیشن کے لئے شفیلڈ کا انتخاب کیا۔ انہیں ایک ایسا یونیورسل ایونٹ منعقد کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی جس میں پورے ساوٴتھ یارکشائر کو نئے شہزادے کی پیدائش کے جشن میں شامل کیا جا سکے۔ اہم بات یہ تھی کہ 400 سے زائد شرکاء کی اس تقریب میں سابق پاکستانی پاپ دیوا نازیہ حسن کی والدہ مسز منیزہ بصیر کو نازیہ حسن کے ورثے کو برقرار رکھنے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ لارڈ نذیر نے پیش کیا۔