مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوکےآئی ایم اولڈہم کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں مریضوں کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تقریب
مانچسٹر ... یوکے اسلامک مشن اولڈہم سنٹر کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر کے حوالے ایک ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام الناس کو ناصرف روزے کی افادیت سے آگاہی دی گئی بلکہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں کیلئے مستقل دوایاں لینے والوں کو رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر سوکوئی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ ساق لارڈ میئر اور افضل خان ایم ای پی سمیت متعدد کنمیونٹی رہنمائوں نے ایونٹ میں شرکت کی اور اسے سراہا۔ الحلال پروجیکٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے با برکت ماہ کے دوران بیماری میں مبتلا افراد خصوصاً ذیابیطس کے مریضوں کو صحت بارے آگاہی دی گئی،نو منتخب ممبر آف یورپین پارلیمنٹ افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحلال پروجیکٹ ایشیائی کیمونٹی کو صحت بارے جو معلومات فراہم کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے اور مانچسٹر سٹی کونسل کی معاونت بھی حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں تمام مسلمان رب کریم کی نعمتوں کو سمیٹنے کیلئے روزے رکھتے ہیں لیکن اسلام میں اس بات کی گجائش موجود ہے کہ اگر آپ ایسی کسی بیماری میں مبتلا ہیں جسکی وجہ سے زیادہ دیر تک بھوک اور پیاس طبعی طور پر نا ممکن ہے تو پھر چھوٹ ہے اس فری چیک اپ سے کمیونٹی مستفید ہوئی ہے جو ایک احسن اور فائدہ مند اقدام ہے ہم الحلال پروجیکٹ کی انتظامیہ اور کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مقامی کمیونٹی کو فائدہ پہنچایا،مانچسٹر کونسل کی لارڈ میئر کونسلر سوکوئی نے بھی اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا،برطانیہ کے اسلامی سکالر امام صدیق نے قرآن و احادیث کی روشنی میں ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا لوگوں کو روزہ نہ رکھنے بارے آگاہی دی،ڈاکٹر عفت حسین،ڈاکٹر لطف یارس،ڈاکٹر نازیہ،فاطمہ محمود کے علاوہ سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن نے بھی خطاب کیا،ا لحلال پروجیکٹ کے منیجر عابد حسین نے تمام مہمانان گرامی اور کمیونٹی حضرات کا دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صحت بارے آگاہی کے اس پروگرام میں دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کی،یاد رہے لوگوں کی کثیر تعداد نے فری میڈیکل چیک اپ بھی کروایا۔( بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)