مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف کشمیری رہنما نزیر قریشی کی ہمشیرہ کی وفات پر کمیونٹی کا اظہار افسوس، مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا
لندن ...معروف کشمیری رہنما اور ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر نائب صدر نذیر احمد قریشی کی چھوٹی بہن مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں انتقال کرگئی ہیں۔ا ن کی عمر تقریباً چالیس سال تھی۔ مرحومہ نے پسماندگان میں شوہر اور تین بچوں کو چھوڑا ہے۔ وہ اپنے سات سالہ بچے کے علاج کے لیے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی گئی تھیں اور اچانک کسی وجہ سے طبیعت خراب ہوکر بے ہوش ہوگئیں۔ بعدازاں اسی روز دہلی کے ایک ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ نذیر احمد قریشی نے آخری بار اپنی بہن سے 1985ء میں اس وقت ملاقات کی تھی جب انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو چھوڑا۔برطانیہ بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کےافراد نے نزیر قریشی کی رہائش گاہ جاکر اور بزریعہ ٹیلیفون تعزیت کی اور اس سانحہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ہائوس آف لارڈز کے ممبر لارڈ قربان حسین نے نزیر قریشی سے غم بانٹتے ہوئے کہا کہ مادر وطن سے دوری ایسے میں بہت تڑپاتی ہے، سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف مفتی محمد ندیم، تحریک کشمیر یوکے، کے صدر فہیم کیانی، یوکے آئی ایم کے صدر شبیر حسین، معروف بزنس مین توصیف کیانی، محمود حسین، محمد ایوب، شوکت بٹ، مولانا اقبال اعوان، منیر رضا، عبدالکریم ثاقب، کونسلر چوہدری محمد ایوب ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری جہانگیر آف سماہنی، ، ڈاکٹر غلام نبی فلاحی، پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی کے یوکے، کے ترجمان ارشاد ملک ایڈووکیٹ، محاذ اسلامی کے صدر ڈاکٹر عنایت اللہ اندرابی، منظور احمد شاہ، ڈاکٹر اشفاق لون، جنید خان، گفتار خان اور دیگر نے تعزیت کی ہے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔