مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
علی گیلانی گھر میں نظربند، باجماعت نماز ادا کرنے پر بھی پابندی
سری نگر:چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی بدستور گھر میں نظربندہیں باجماعت نماز ادا کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے حریت کانفرنس نے مرکزی اور ریاستی انتظامیہ کے ناروا سلوک پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بزرگ رہنما کو فی الفور رہا کیا جائے ، ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ16اپریل کو جب وہ نئی دہلی سے سرینگر آئے ہیں، انہیں مسجد میں نماز پڑھنے کا کبھی بھی موقع فراہم نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر ناانصافی کے مترادف ہے اور سیدعلی گیلانی اس ناانصافی کا شکار ہورہے ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی میں حکومت تبدیل ہوگئی ہے اور وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی برسرِ اقتدار آگئی ہے ، البتہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ سیدعلی گیلانی کی نظربندی کب ختم ہو گی ۔