مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کارکنوں کا جوش وجزبہ برقرار رہا تو آئندہ انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرینگے،فریال تالپور
راولاکوٹ:پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کا موجودہ جوش وجذبہ برقرار رہا تو ہم آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر سے زیادہ نشستیں حاصل کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تولی پیر کے مقام پر شاہ ہمدان کی بیٹھک پر حاضری کے بعد استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، فریال تالپور نے کہا کہ ہم جو کچھ ہیں وہ اللہ تعالی کی مہربانی اور اولیاء اللہ کی دعاؤں کی وجہ سے ہیں اس موقع پروزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قائد کا یہاں آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ،پیپلز پارٹی کی جب بھی آزاد کشمیر میں حکومت بنی مرکزی قیادت نے ہمارے ڈویژن پر خصوصی مہربانی کی، بعد ازاں گھوڑی مار ریسٹ ہاؤس میں فریال تالپور کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں صدر سرداریعقوب خان ، سپیکر سردار غلام صادق ، وزیرتعمیرات عامہ چوہدری رشید، چوہدری ریاض ، رضوان قریشی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔