مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حاجی نواز نے ڈپٹی مئیر آف پینڈل کے عہدے کا حلف اٹھالیا‘ اگلے سال میئر آف پینڈل بنیں گے
نیلسن ... پینڈل کی برائیر فیلڈ وارڈ سے تین مرتبہ کونسلر منتخب ہونے والے حاجی نواز نے ڈپٹی مئیر آف پینڈل برائے میونسپل سال2015-2014 کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کونسلر نواز احمد کا تعلق اسمعیلہ شریف تحصیل کھاریا ں سے ہے انتہائی معزز اور روحانی گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ انہوں نے لیبر پارٹی پینڈل کی طرف سے تاریخ میں دوسرے ایشیائی ڈپٹی مئیر آف پینڈل بننے کا اعزاز کیا ہے۔ وہ اگلے سال مئی میں مئیر آف پینڈل ہوں گےاور2014-2015 کا سال میئرشپ کے طور پر گزاریں گے۔ پینڈل جغرافیائی لحاظ سے کمیونٹی کی طرف سے اچھی تعلیم و تربیت کا حامل علاقی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے برمنگھم کے ٹروجن ہارس اسکینڈل کے برعکس نیلسن میں الاخلاص پرائمری سکول نامی اسلامی سکول کو آفسٹیڈ نے ” آوٴٹ سٹینڈنگ “ قرار دیا ہے پینڈل اور گرد و نواح میں ابتدائی عمر کے بچوں کی تعلیم دینے والے تما سکولوں میں یہ واحد سکول ہے جس نے یہ درجہ حاصل کیا ہے، انسپکٹر نے اپنی رپورٹ میں سکول ہذا کے متعدد پہلووٴں کی بڑی تعریف کرتے ہوئے ایک بہترین تعلیمی ادارہ قرارد یا ہے رپورٹ میں نصابِ تعلیم کو اسلامی ہو نے کے ساتھ سیکولر رکھنے پر بھی سکول کی تعریف کی گئی ہے ۔طلباء و طالبات کے بلند اخلاق ، معاشرتی سوجھ بوجھ کا متاثر کن ہونا ، سکول کا محکمہ تعلیم کے تما م قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کرنابھی سکول کے بلند معیار رکھنے والا سکول کہا جاسکتا ہے مضامین کے لحاظ سے قومی معیار سے بلندجن میں ریاضی ، انگریزی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔ یہ اسلامی سکول 2011 ء میں آف سٹیڈ کی انسپیکشن کی فہرست میں درج ہوا تو اس وقت اسے ” گُڈ‘ کا درجہ دیا گیاتھا ۔ واضع رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن پاکستان کے چیئرمین اینڈریو اسٹیفنسن ایم پی کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے۔