مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سچے دل سے عوام کی خدمت کی جائے تو راستے میں حائل رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں: ڈپٹی میئر اولڈہم عتیق الرحمن
اولڈہم ... زمانہ طالب علمی ہی سے کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بنایا اور سیاست کو عبادت سمجھ کر اس فرض کو نبھانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمات سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار اولڈہم کونسل کے نئے ڈپٹی میئر کونسلر عتیق الرحمن نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں خدا وند کریم کی ذات ک بعد ماں اور باپ پر خلوص سچے ساتھیوں کی مرہون منت ہیں اگر سچے دل سے عوام کی خدمت کی جائے تو راستے میں حائل تمام رکاوٹیں خود بخود دور ہو جاتی ہیں اور آپ اپنی منزل مقصود کو پہنچ جاتے ہیں سیاست میں استقامت اور ثابت قدمی اہمیت کے حامل عناصر ہیں انہی کو اپنے نصب العین بنا کر آج اس مقام پر پہنچا ہوں مجھے فخر ہے کہ اولڈہم کے اندر واحد ایشیائی کونسلر ہوں جوباالعموم تمام لوگوں اور باالخصوص حلقہ انتخاب کی عوام کی خدمت کیلئے ہر روز صبح سے لیکر شام تک حاضر ہوتا ہوں اور آئندہ بھی کمیونٹی کے مفادات کو تحفظ دینے اور حاصل کرنے کیلئے کوشش کروں گا،یاد رہے کہ کونسلر عتیق الرحمن زمانہ طالب علمی سے ہی عملی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیشہ ور لیکچرار کے پیشہ سے وابستگی سے علیحدگی محض عوام کی بھرپور خدمت ہے،وہ میڈ لاک ویل سے تین دفعہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں اس دوران وہ گریٹر مانچسٹر پولیس اتھارٹی کے ممبر ایریا کمیٹی کے چیئرمین،سیکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین،پاکستان کمیونٹی سنٹر کے چیئرمین،رضا کار تنظیموں کے لئے اپنی خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ اس وقت حیدر شاہ کالج کے چیئرمین کی حیثیت سے مقامی کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں،مختلف طبقہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں مسلم لیگ ن برطانیہ اولڈہم کے متحرک صدر عبدالرزاق قادری،ملت ایسوسی ایشن کے مرکزی ممبران،طارق بھٹی،اقبال بھٹی،اصغر بھٹی،چوہدر ی اقبال کسگموی،چوہدری نواز گجراتی،چوہدری ناصر،حاجی اصغر،خالق بھدر،چیئرمین چوہدری اقبال،حاجی رفیق،محمد شبیر آف کھنڈہ،سابق میئرز کونسلرز،ریاض احمد،شعیب اختر،کونسلر شاہد مشتاق،کونسلر شاداب قمر،کونسلر عقیل،خاتون کونسلر عروج شاہ کے علاوہ مسلم لیگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف کے علاوہ دیگر حضرات نے دلی مبارکباد پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کی کہ کونسلر عتیق الرحمن با صلاحیت اور قابل،سیاسی شعور رکھنے والے انسان ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار نبھائیں گے۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)