مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امت مسلمہ کیلئے شب برات کو اللہ کی خاص رحمت حاصل ہے، امام مسجد الاقصیٰ یوسف ابو سنیناں
اولڈہم ...نگینہ جامع مسجد میں شب برات کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے ایک روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد ہوا،نظامت کے فرائض مسجد ہذا کے خطیب اور برطانیہ کے نامی گرامی جید کالم قاری خادم حسین چشتی جنکی زیر سر پرستی یہ پروگرام تشکیل دیا گیا تھا نے سر انجام دیئے،آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا قاری شبیر خان کو اسکی سعادت حاصل ہوئی،نعت رسول مقبولؐ محمد وقاص نے پیش کی،اس با برکت رات کو روحانی جلا بخشنے کیلئے مسجد الاقصیٰ یروشلم فلسطین کے امام یوسف ابو سنیناں نے خصوصی شرکت کی ،انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا مجھے فخر ہے کہ میں اس مسجد کا امام ہوں جو پہلے مسلمانوں کا قبلہ تھی،واقعہ شب معراج کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رب کریم نے جب اپنے پیارے نبی حضرت محمدؐ کو شب معراج کی رات عرش پر بلایا تو یروشلم کی سر زمین کا انتخاب کیا اس جگہ کو ہر لحاظ سے تاریخی حیثیت حاصل ہے انہو ں نے کہا کہ اسلام میں مسلمانوں کو عبادات کیلئے بہت سی خصوصی راتیں حاصل ہیں لیکن شب برات کو اللہ کی خاص رحمت حاصل ہے کیونکہ اس رات بنی نوع انسان کا حساب کتاب لکھا جاتا ہے زندگی اور موت،معافی اور درگزر،اللہ کو راضی کرنے،تنگی اور وسعت رزق،مغفرت و بخشش،توبہ و استغفار کی جاتی ہے اور اگلی شب برات تک کس روح نے دنیا میں آنا ہے اور کس روح کی جان قبض کی جائے گی لکھ دیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی صرف یہاں کے بسنے والے مسلمانوں کی نہیں بلکہ تمام امت مسلمہ کی آزادی ہے،انہوں نے مسلمانوں کے اندر اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین ایوبی کے دور میں بھی مسجد الاقصیٰ پر قبضہ کر لیا گیا تھا لیکن باہمی اتحاد نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا اور فتح نصیب ہوئی،اب بھی کئی دفعہ حالات نے سنگینی اختیار کی لیکن ہمارے پختہ ارادے آڑے آئے اور دشمن کو شکست فاش سے دو چار ہونا پڑا،وقت کی ضرورت اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،انشااللہ فتح مسلمانوں کا مقدر بنے گی آمین۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے کی عزت و احترام کریں اور تاکید کی کہ نماز برقت اور با جماعت ادا کریں،مذہبی علما ء دین کی صحبت میں بیٹھیں ان کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور ان سے سیکھیں اور پھر اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،آخر میں انہوں نے تمام امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی تمام علماء کرام جو مسجد ہذا میں موجود تھے اور کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا،یاد رہے کہ انہوں نے اپنا خطاب عربی زبان میں کیا اور اسکا انگریزی میں ترجمہ عالم دین امام محمد عاصم آف بریڈ فورڈ نے کیا۔اس رات کی فضیلت پر مولانا محمد فاروق نورانی،مولانا محمد ایوب نقشبندی،صاحبزادہ محمد وقاص،مولانا محمد فیصل یعقوب کے علاوہ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری مفتی محمد شفیع الہاشمی نے روشنی ڈالی اور حاضرین کے سینوں کو قرآن و سنت اور احادیث کا بیان کر کے منور کرتے ہوئے ایمان کو تازگی بخشی،یہ پروگرام سنی مسلم یوتھ اور مسجد ہذا کی کمیٹی کی مشترکہ کاوشوں کا شاخسانہ تھا جس میں نوجوان مرد حضرات اور عورتوں کی بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی،لنگر کا معقول انتظام کیا گیا تھا جو بعد از نما ز عصر سے رات گئے تک جاری رہا،آخر میں امام مسجد قاری خادم حسین چشتی نے تمام حاضرین اور مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)