مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام مخالف پراپیگنڈے کے باوجود یورپ کی سب سے بڑی کونسل کا لارڈ میئر بننا اعزاز ہے: شفیق شاہ
برمنگھم ... انگلینڈ کے وسط میں واقع مڈلینڈز کے ایشیائی اکثریت سے بھرپور سٹی کونسل برمنگھم سے کونسلر شفیق شاہ نے لارڈ میئر کے عہدے کا حلف اٹھا کر تاج برطانیہ میں جڑے متنوع معاشرے کے نگینے کو مزید جگمگا دیا ہے۔ لارڈ میئر کی حلف برداری کی تقریب کو سارے دن میں رنگا رنگ تقریبات سے سجایا گیا تھا جن میں ٹائون ہال کی پرشکوہ حلف برداری اور سالانہ ڈنر کے علاوہ ہفتہ کے روز ہونے والی تقریبات بھی شامل ہیں۔ برمنگھم کے لارڈ میئر کا حلف اٹھانے والے کونسلر شفیق شاہ تیسرے پاکستانی و کشمیری نژاد مسلمان لارڈ میئر ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 2005ء میں لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے برمنگھم کے وارڈ بوزلے گرین سے الیکشن لڑا اور اس سال کیلئے اکثریتی لیبر پارٹی نے انہیں لارڈ میئر کے عہدے کیلئے چنا۔ کونسلر شفیق شاہ کو سب سے کم عمر لارڈ میئر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ تقریب میں کونسلر شفیق شاہ کی فیملی، عزیز و اقارب، کونسلرز، اہم کمیونٹی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ حلف کے بعد صدارت کی کرسی سنبھالنے سے پہلے لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ نے تلاوت قرآن پاک کے لئے والد سید نذیر شاہ کو مدعو کیا۔ تو سٹی کونسل ہال تلاوت قرآن پاک سے گونج اٹھا۔ اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر برمنگھم کونسلر شفیق نے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی برطانوی اقدار کی پاسداری، روایات اور خلوص نیت سے ادا کرکے پارٹی قیادت کے اعتماد کی لاج رکھیں گے۔ برطانیہ کو مستحکم اور برمنگھم کو ملٹی کلچرل سوسائٹی کا گلدستہ بنائے رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے گے۔ انہوں نے کہا کہ آج والدین کی دعاؤں اور محنت اور دیانت سے یہاں پہنچا ہوں اگر کوئی بھی محنت اور سخت کام کرے تو وہ یہاں تک پہنچ سکتا ہے۔ محنت، دیانت، خلوص نیت، ایمانداری اور لگن کو اپنا شعائر بنایا جائے تو منزل قریب ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر سٹی کونسل کی جانب سے لارڈ میئر، انکی فیملی اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں لارڈ میئر اور لیڈی میئر کیلئے خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام تھا۔ علاوہ ازیں کونسلر شفیق شاہ کے لارڈ میئر آف برمنگھم منتخب ہونے پر چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین، مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ جاوید اقبال، امیر حضرت سلطان باہو ٹرسٹ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، مرکزی رہنما مسلم لیگ برطانیہ چوہدری اسلم وسن، چیئرمین پاکستان سوسائٹی برمنگھم صاحبزادہ فاروق احمد قادری، معروف کاروباری شخصیت محمد سعید، ناصر خان، ندیم اعجاز، عمران حفیظ اعوان، نذیر اعوان، چیئرمین لیبر پارٹی واشود ہیتھ برانچ چوہدری پہلوان راسب آف سیاکھ، عبدالقیوم مغل اور دیگر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اسلام کو بدنام کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں وہاں یورپ کی سب سے بڑی کونسل کا لارڈ میئر بننا خوش آئند اور مثبت تبدیلی ہے۔