مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حقوق انسانی کے عالمی ادارے کشمیریوں پر مظالم کا سنجیدہ نوٹس لیں،حریت کانفرنس
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں2009,2008 اور 2010کے انتفادہ کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تحریک آزادی اورمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صوتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں کہا گیا کہ معصوم نوجوانوںاور بچوں کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیںاور مجرم بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو اب تک انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں نوجوانوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حقوق انسانی کے عالمی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے بے انتہا مظالم کا سنجیدہ نوٹس لیں۔اجلاس میں حریت رہنمائوں پروفیسر عبدالغنی بٹ، مولانا عباس انصاری ، بلال غنی لون، آغا سید حسن الموسوی، محمد مصدق عادل اور مختار احمد وازہ نے شرکت کی۔