مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کوشش ہو گی کہ اولڈہم کیلئے کچھ ایسا کرجائوں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے : میئر اولڈہم کونسلر فدا حسین
اولڈہم ... کونسلر فدا حسین نے میئر آف اولڈہم کا عہدہ سنبھال لیا ہے اولڈہم کے کونسل ہال میں ایک پر وقار تقریب میں انہیں میئر آف اولڈہم کی چین پہنائی گئی ۔ کونسلر فدا حسین ورنتھ وارڈ سے لیبر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں اور 2002ء سے لیکر مسلسل اسی وارڈ سے کونسلر منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ انکا آبائی تعلق ضلع اٹک سے ہے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بچپن میں برطانیہ آئے اور اپنی ابتدائی تعلیم اولڈہم میں ہی حاصل کی ، بحیثیت کونسلر انہوں نے چیئرمین ویسٹ اولڈہم ڈسٹرکٹ پارٹیز شب اور چیئرمین لائسنسنگ بھی خدمات سر انجام دیں اور وہ فری ہولڈ پرائمری سکول کے گورنر بھی ہیں ۔ میئر آف اولڈہم فدا حسین اولڈہم کی مقامی سیاست میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں انکا حلقہ احباب وسیع ہے اور سیاست سے ہٹ کر سماجی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں ۔ وہ بحیثیت میئر چیئرٹیز کیلئے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں مالڈو یوتھ زون ، ڈاکٹر کرشوا ہاسپٹل و دیگر شامل ہیں ۔ میئر فدا حسین کی بیگم تنویز حسین بحیثیت لیڈی میئرس کے طور پر کام کرینگی ۔ اس موقع پر میئر فدا حسین نے کہا کہ انہیں جو مقام اور مرتبہ ملا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت اور دوستوں اور عزیز و اقارب کی خصوصی دعائوں کی بدولت ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہو گی کہ وہ اولڈہم کی کمیونٹی کی بھلائی کیلئے کچھ ایسا کریں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور لوگوں کے معیار پر پورا اتروں ۔ انہوں نے کہا کہ انکے دروازے کمیونٹی کے ہر فرد کیلئے کھلے رہیں گے ۔ اس موقع پر میئر آف اولڈہم فدا حسین کے رفقاء کار اور عزیز و اقارب نے انہیں میئر بننے پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر راجہ مقصود حسین کاکڑوی ، کونسلر شعیب اختر ، کونسلر زاہد چوہان ، کونسلر جاوید ، چوہدری خالد ، قمر زمان ، حاجی مشاق ، راجہ محمد شبیر ، راجہ عرفان ، راجہ صغیر ، راجہ ساجد ، کونسلر عقیل ، چوہدری افتخار ، تصور خان ، محمد الیاس ، عمران یوسف ، حاجی منظور ، حاجی علی اکبر ، چوہدری ذوالفقار محمد ، اصغر بھٹی ، عبدالقیوم ، محمد شبیر بھٹی اور دیگر نے فدا حسین کو میئر آف اولڈہم بننے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔