مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ مسلمانوں کیلئے نئے پیغام اور تجدید عہد کوساتھ آتا ہے، عابد حسین
مانچسٹر : رمضان المبارک کا بابرکت رحمتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہر سال مسلمانوں کیلئے نئے پیغام اور تجدید عہد کو ساتھ آتا ہے ۔ یہ باتیں الحلال پروجیکٹ کے منیجر عابد حسین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح نیشنل ہیلتھ سروس اور مانچسٹر کونسل کے مشترکہ تعاون سے ہم صحت بارے آگاہی دینے کیلئے پروگرام منعقد کرتے ہیں جس میں شوگر ، بلڈ پریشر اور دیگر امراض بارے مفت معائنہ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ چودہ جون 2014کو صبح 11 بجے سے لیکر 3 بجے تک مسجد خضرا کے بارے میں ایک موبائل بس کا انتظام کیا گیا ہے اور کمیونٹی کا کوئی بھی شخص وہاں آکر اپنے مفت معائنہ کروا سکتا ہے جبکہ اس دوران ممبر یورپین پارلیمنٹ افضل خان اور سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن خصوصی طور پر شرکت کرینگے ۔ اسلامی سکالر امام صدیق دیوان ، کمیونٹی نرس نازیہ فاروق ، سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے والے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اورنگزیب ، ڈاکٹر لطف حارث ، ڈاکٹر عفت اور دیگر صحت سے متعلقہ پیشہ ور افراد کمیونٹی کو آگاہی دیں گے اور رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت بارے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کے فوائد بارے بیان کیا جائے گا اور جو حضرات بیماریوں میں مبتلا ہیں اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے سے مکمل آگاہ کیا جائیگا ، کمیونٹی سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے ۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر