مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت برطانیہ نے ملک سے مسلم دشمن نفرتوں کے خاتمے کاتہیہ کررکھا ہے: ڈیوڈ کیمرون
مانچسٹر... جا مع مسجد چیتھم ھل کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے مسلم دشمن نفرتوں کے خاتمے کاتہیہ کررکھا ہے، انھوں نے کہا کہ برطانیہ کووسیع النظر اور متحمل رکھنے کی ضرورت ہے ایسے میں Tell Mama جیسے ادارے دونوں اطراف کو بہت اچھے طریقے سے جوڑے ہووے ہیں ..جو مسلمانوں پر حملوں اور ان کے مقامات کاریکارڈ رکھتا ہے اور متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی مانچسٹر کی مرکزی جامع مسجد کے دورے کے موقع پر کیا سینئر منسٹر بیرونس سعیدہ وارثی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں .. وزیراعظم نے علامہ قمرالزماں اعظمی سے برما میں روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار، شام کے بحران اور برطانیہ میں مساجد اور مسلم کمیونٹی کے تحفظ سمیت دنیا کودرپیش موجودہ مسائل اورچیلنجوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزیر اعظم نے کمیونٹی کیلئے علامہ قمرالزماں اعظمی کی خدمات کی تعریف کی ، اور کہا کہ ان کی خدمات سے کمیونٹی کی ہم آہنگی اور بین المذاہب مذاکرات میں بڑی مدد ملی ...مسجد کادورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم نے پیاز کاٹ کر اور سموسے بنا کر کھانے کی تیاری میں مدد بھی کی..