مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوان شہید،شہری مشتعل،پتھرائو،کرفیو نافذ
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ریشی پورہ کاکا پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔کارروائی میں بھارتی پولیس اور 50راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے بعد کاکا پورہ اور ریشی پورہ میں کئی مقامات پر لوگوں نے بھارتی فوجیوں پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فوجیوں نے لوگوں کو منشتر کرنے کیلئے فضاء میں گولیاں چلائیں۔بعدازاں فوجیوں نے کاکا پورہ قصبے میں کرفیو نافذ کر کے علاقے میں فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات کردی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموںو کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ شہید کئے گئے کشمیری نوجوا نوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع پلوامہ گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظفر اکبر بٹ نے اس موقع پر جدوجہد آزادی کشمیر کو ا س کے منطقی انجام تک پہنچانے اوراس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزار شہداء تک ایک جلوس کی بھی قیادت کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگو ں نے شرکت کی اور نوجوانوں نے آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ حریت رہنماء سوگوار خاندان سے بھی ملے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔