مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
غلط استعمال کی اطلاعات کے بعد دو امریکی ای میل سروسز بند ، مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی
نیو یارک... امریکہ کے خفیہ راز افشاء کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے استعمال کی اطلاعات کے بعد دو امریکی ای میل سروسز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ان ای میل سروسز میں لوابِٹ اور سائیلنٹ سرکل شامل ہیں .. سنوڈن کی جانب سے ماسکو ایئر پورٹ پر لوابِٹ کی ای میل سروس استعمال کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سے اس کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ لوابِٹ کے مالک لیونسن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ وہ دس سال کی مسلسل محنت کے بعد لوابِٹ کو بند کرنے کا ایک مشکل فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لوابِٹ کے آپریشنز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سائیلنٹ سرکل نامی ای میل سروس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تکنیکی اور سیاسی وجوہات کی وجہ سے اپنی سروس کو بند کیا ہے۔ سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے حال ہی میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ اور فون کالوں کی نگرانی کے پروگرام پرزم کے بارے میں راز افشاء کیے تھے جس کے بعد سے وہ غداری کے مقدمے میں امریکہ کو مطلوب ہیں۔