مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے سخت محنت کرینگے اور انکی توقعات پر پورا اتریں گے، افضل خان
مانچسٹر : مقامی ریسٹورنٹ میں گریٹر مانچسٹر کی مشہور و معروف کاروباری ، سماجی اور سیاسی شخصیت سید سجاد حیدر شاہ نے نو منتخب رکن یورپین پارلیمنٹ محمد افضل خان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا اس کی نظامت علامہ عظیم جی نے کی ۔ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، بابرکت سعادت سید عباس شاہ کو نصیب ہوئی ۔ رکن یورپین پارلیمنٹ افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کی ایشیائی کمیونٹی نے لیبر پارٹی پر مکمل اعتماد کا عملی مظاہرہ کیا اسکا واضح ثبوت یہ ہے کہ ہمارا چوتھا امیدوار برائے یورپین پارلیمنٹ صرف 00.07فیصد کم ووٹ ملنے کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکا اور ہم نے اس خطے سے اٹھاون فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ باقی ماندہ جماعتوں نے ملکر بیالیس ووٹ حاصل کئے اتنے بھاری مینڈیٹ کی وجہ سے ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور ہم اپنی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے سخت محنت کرینگے اور انکی توقعات پر پورا اتریں گے تمام مکاتب فکر اور مذاہت نے جو اعتماد کیا ہم بلا امتیاز تمام کے حقوق کی خاطر اپنا سیاسی کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سال پہلے مانچسٹر کونسل کے اندر ہماری صرف دو ایشیائی لیبر کونسلر تھے اور ہم نے جماعت کی مضبوطی کے لئے کٹھن مراحل کا سامنا کیا ہے اب دوبارہ ہمارے سترہ کونسلرز موجود ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس نبی کریمؐ کے امتی ہیں جو رحمت العالمین تھے اور ہم کو انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہئے اور اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کمیونٹی کی بہتری کیلئے فعال کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یورپین پارلیمنٹ کے اندر متحرک کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ آخر میں انہوں نے الیکشن کے دوران میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض منصبی کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے کمیونٹی کو ووٹ کی حیثیت بارے میں مکمل آگاہی دی یہی وجہ ہے برٹش نیشنل پارٹی کو شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا ۔ سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے ایک سال بحیثیت لارڈ میئر ایشیائی کمیونٹی کی بھر پور نمائندگی کی اور انکو اپنے آپ اور کمیونٹی پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آگے چل کر بھی کمیونٹی کی صحیح معنوں خدمت کرنے کیلئے ہمہ تن مصروف عمل رہیں گے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ افضل خان کا بحیثیت یورپین پارلیمٹن منتخب ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وہ کمیونٹی کی نمائندگی احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ اس عشائیہ سے کمیشنر ٹونی لائیڈ کے علاوہ دیگر معززین نے بھی خطاب کیا ۔ یاد رہے گریٹر مانچسٹر کے میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر