مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
باہم متحد رہ کر کمیونٹی آئیندہ انتخابات میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہے: افضل خان ایم ای پی
مانچسٹر ... حالیہ انتخابات میں کمیونٹی نے اتحاد و اتفاق سے جس طاقت کا مظاہرہ کیا ہے وہ مثالی ہے، ۔ اگر پاکستانی باہمی اتحاد قائم کریں اور انہیں تقسیم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو یقیناً ہماری کمیونٹی شاندار ریکارڈ بنا کر قومی دھارے میں اپنا وقار سربلند کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نومنتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان اور لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ لیہ تقریب میں معاون خصوصی سولیسٹر شعیب تاج، سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن، کونسلر نسرین علی، کونسلر یاسمین ڈار، کونسلر آفتاب رزاق، کونسلر شوکت علی، کونسلر نور، سید امیر علی شاہ، سید قلب شاہ، سید فرحت عباس، سید امتیاز کاظمی، علامہ یزدانی، مولانا اظہر نقوی، سولیسٹر شاہ، سید اشفاق نقوی، جی ای پی اے کے چیئرمین ہارون کھٹانہ، مسلم لیگ ن کے نائب صدر راجہ وحید مجید لہری، سابق اعلیٰ پولیس آفیسر انعام سحری، ذوالفقار آزاد، راجہ عبدالغفور، عاشق اطہر کے علاوہ بڑی تعداد میں مذہبی سیاسی سماجی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کیا۔ نو منتخب ایم ای پی افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی باصلاحیت ہے اگر ہم باہم متحد رہیں اور سیاسی شعور کو بیدار رکھتے ہوئے اپنے وجود کو تسلیم کرائیں اور ووٹ کی طاقت کو بروقت صحیح جگہ پر استعمال کریں گے تو ہمیں آج کی طرح کی کئی کامیابیاں منانے کا موقع مل سکتا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ رکن افضل خان نے مزید کہا کہ لیبر پارٹی کو 58% فیصد ووٹ دلانے میں اہم کردار پاکستانی و مسلمان کمیونٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسلر نعیم الحسن نے بطور لارڈ میئر مانچسٹر اور اپنی کمیونٹی کا وقار بلند کیا ہے اور انہوں نے ری ایلیکٹ ہونے کے لئے ریکارڈ ووٹوں کی اکثریت حاصل کی، افضل خان نے سجاد حیدر میزبان اور تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نارتھ ویسٹ کے پولیس چیف کمشنر ٹونی لائیڈ نے کہا کہ افضل خان بہت باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں۔ اسلامک سینٹر کے ڈاکٹر غوری نے کہا کہ مسلمانوں کو باہم متحد ہونا چاہئے۔ علامہ یزدانی نے کہا کہ برطانیہ یورپ میں مسلمانوں کو اہم مسائل درپیش ہیں ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے افضل خان جیسے تجربہ کار زیرک مسلمان لیڈروں کی ضرورت ہے۔